ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو شکست دے دی

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2023, 12:07 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چنئی، 24/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) عالمی کپ 2023 میں آج افغانستان نے تیسرا الٹ پھیر کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو بہ آسانی 8 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس سے قبل افغانستان نے ہی انگلینڈ کو شکست دے کر رواں عالمی کپ کا پہلا الٹ پھیر کیا تھا، اور پھر نیدرلینڈس نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسرا الٹ پھیر کیا تھا۔ بہرحال، آج کی جیت کے ساتھ ہی افغانستان نے یک روزہ کرکٹ میں پہلی بار پاکستان کو شکست دینے کی تاریخ بھی رقم کر دی۔ آج سے پہلے 50 اوورس کے میچ میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 7 میچوں میں سے سبھی 7 میچ پاکستان نے جیتے تھے، لیکن آج افغانستان نے ظاہر کر دیا کہ کیوں اسے گزشتہ کچھ سالوں میں سب سے بہتر پیش رفت کرنے والی ٹیم مانا جاتا ہے۔

آج ٹاس پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیتا تھا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ امید کی جا رہی تھی کہ پاکستانی ٹیم 300 پلس رن بنائے گی، لیکن افغانی گیندبازوں نے ایسا ہونے نہیں دیا۔ حالانکہ پاکستان کو سلامی بلے بازوں (عبداللہ شفیق 58 رن، امام الحق 17 رن) نے بہترین شروعات دی تھی اور کپتان بابر اعظم (92 گیندوں پر 74 رن) نے بھی نصف سنچری بنائی، لیکن درمیان کے اوورس میں کچھ وکٹ گرے اور تیزی سے رن نہیں بنے۔ حالانکہ آخر کے 10 اوورس میں پاکستانی بلے باز افتخار احمد (27 گیندوں پر 40 رن) اور شاداب خان (38 گیندوں پر 40 رن) نے تیزی دکھائی جس کے سبب ٹیم 50 اوورس میں 7 وکٹ کے نقصان پر 282 رن بنانے میں کامیاب ہو گئی۔

افغانستان کی طرف سے گیندبازی کی بات کی جائے تو عالمی کپ میں پہلا مقابلہ کھیل رہے اسپن گیندباز نور احمد نے بے انتہا متاثر کیا۔ انھوں نے 10 اوورس میں 49 رن دے کر 3 انتہائی اہم وکٹ (عبداللہ شفیق، محمد رضوان، بابر اعظم) لیے۔ 2 وکٹ تیز گیندباز نوین الحق کے حصے میں آئے جنھوں نے 7 اوورس میں 52 رن دیے۔ 1-1 وکٹ محمد نبی (10 اوورس میں 31 رن) اور عظمت اللہ عمرزئی (5 اوورس میں 50 رن) کو ملے۔ راشد خان کو وکٹ بھلے ہی نہیں ملے لیکن انھوں نے کفایتی گیندبازی کرتے ہوئے 10 اوورس میں 41 رن دیے۔

افغانستان نے جب بلے بازی شروع کی تو لوگ امید کر رہے تھے کہ پاکستان یہ میچ آسانی سے جیت جائے گی، کیونکہ پہلی اننگ ختم ہونے کے بعد ایک پول میں افغان ٹیم کی جیت کا امکان محض 20 فیصد دکھایا گیا تھا۔ لیکن افغانستان کے سلامی بلے بازوں نے جب 50 رنوں کی شراکت داری مکمل کی تو افغانستان کی جیت کا امکان دھیرے دھیرے بڑھتا گیا اور پھر جب 10 اوورس تک کوئی وکٹ نہیں گرا تو پھر کبھی پاکستانی ٹیم میچ میں دکھائی نہیں دی۔ افغانستان کا پہلا وکٹ 22ویں اوورس کی پہلی گیند پر رحمن اللہ گرباز (53 گیندوں میں 65 رن) کی شکل میں گرا جب ٹیم کا اسکور 130 رن پہنچ چکا تھا۔ پھر دوسرے سلامی بلے باز ابراہیم زادران (113 گیندوں پر 87 رن) جب آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 34ویں اوور میں 190 رن پہنچ گیا تھا۔ یعنی ٹیم بہت مضبوط حالت میں تھی۔

اس موقع پر پاکستانی ٹیم کچھ وکٹ نکالنے کی کوشش کر رہی تھی تاکہ میچ میں واپس آ سکے، لیکن کپتان حشمت اللہ شاہدی اور رحمت شاہ بغیر کوئی جوکھم اٹھائے آرام سے سنگل نکالتے رہے اور خراب گیندوں پر باؤنڈری بھی مارتے رہے۔ ان دونوں نے مزید کوئی وکٹ نہیں گرنے دیا اور پاکستانی گیندبازی کو حیران و پریشان کر دیا۔ رحمت شاہ نے 84 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 77 رن اور کپتان حشمت اللہ نے 45 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 48 رن بنائے۔ جیت کے لیے ضروری 283 رنوں کا ہدف افغانستان نے 49 اوورس میں حاصل کر لیا، یعنی اس کے پاس 6 گیندیں بچی ہوئی تھیں۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی واحد ایسے گیندباز رہے جنھوں نے فی اوور 5 رن سے کم کے اوسط سے رن دیے۔ انھوں نے 10 اوورس میں 44 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ مزید ایک وکٹ جو افغانی ٹیم کا گرا وہ شاہین آفریدی کے حصے میں آیا۔ انھوں نے 10 اوورس میں 58 رن خرچ کیے۔ سب سے مہنگے اسامہ میر رہے جنھوں نے 8 اوورس میں 55 رن خرچ کیے۔ حارث رؤف نے بھی 8 اوورس میں 53 رن لٹائے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔