مینگلور: بیلتنگدی میں ایک ہفتہ سے لاپتہ نوجوان لڑکی کی نعش برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th March 2021, 9:41 AM | ساحلی خبریں |

مینگلور 4 مارچ (ایس او نیوز) یہاں سے قریب 60 کلو میٹر دور بیلتنگڈی میں گذشتہ نو دنوں سے لاپتہ  ایک جوان لڑکی کی نعش قریبی جنگل  سے برآمد ہوئی ہے جس کے تعلق سے شبہ ظاہر کیا  جارہا ہے کہ اُس نے زہر لے کر خودکشی کی ہوگی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  23 سالہ جوان خاتون تیجسوینی   22 فروری کو   اُجیرے سے لاپتہ ہوئی تھی، بدھ کو  جب بعض لوگ جنگل سے لکڑیاں چن رہے تھے تو اُس وقت اس کی نعش   جنگل میں دیکھ کر  پولس کو خبر دی جو  پوری طرح   سڑ گل چکی تھی۔

نیریا دیہات کے رہائشی منجوناتھ اور سوشیلا کی بیٹی تیجسوینی اُجیرے کے ایک مکان میں     چار سالوں سے نوکری کررہی تھی اور اس درمیان وہ کمپوٹر کی تعلیم بھی حاصل  کررہی تھی۔ اُس نے 22 فروری کی شام  کو  کمپوٹر کلاس کے بعد اپنی ماں کے گھر جانے کی بات کہہ کر   گھر سے نکلی تھی، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگئی تھی۔

دھرمستھلا پولس نے جائےوقوع پر پہنچ کر نعش کا جائزہ لیا ہے اور نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد  گھر والوں کے حوالے   کی ہے۔ پولس معاملے کو لے کر مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔