ہوناور میں لاری کی ٹکر سے اسکوٹر پر سوار خاتون کی موت؛ شوہر شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th January 2023, 8:21 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور 10 جنوری (ایس او نیوز) لاری کی  ٹکر سے اسکوٹر پر سوار خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ  اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ ہوناور کے کرنل کھمبا کے  قریب نیشنل ہائی وے 66  پر منگل صبح پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت  سویتا بھٹ کی حیثیت سے کی گئی ہے جو ہوناور بی ایس این ایل کی ریٹائرڈ ملازمہ تھی۔ اسکوٹر اس کا شوہر چلارہا تھا جو حادثے میں شدید زخمی ہوگیا ہے اور اسے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ جیسے ہی لاری نے اسکوٹر کو  ٹکر دی، اسکوٹر  کی پچھلی سیٹ پر سوار خاتون  ہوا میں اچھل  کر سڑک  پر گرپڑی،  جس کے نتیجے میں اس کے  جسم کے تکڑے  راستے پر بکھر گئے۔

اطلاع  ملتے ہی ہوناور پولس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کے تکڑوں کو یکجا کرکے سرکاری اسپتال روانہ کیا۔ کچھ دیر کے لئے ٹریفک بند ہوگئی تھی ، مگر بعد میں پولس نے  ضروری کاروائی انجام دے کر ٹریفک نظام کو درست کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔