بی جے پی کی غریبوں کو تھوڑا راشن دے کر انتخابی فائدہ اٹھانے کی کوشش: مایاوتی

Source: S.O. News Service | Published on 16th May 2024, 12:35 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 16/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے جمعرات کو بی جے پی پر راشن کے حوالہ سے نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ غریبوں کو تھوڑا سا راشن دے کر اس کے بدلے انتخابی فائدہ حاصل کرنے کی فراق میں ہیں۔

خیال رہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے کورونا کے دور سے غریب خاندانوں کے لیے مفت راشن کا انتظام کیا ہے، جو اب بھی جاری ہے۔ وہیں بی جے پی کے اس منصوبے کے بعد اب کانگریس نے کہا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں واپس آتی ہے تو بی جے پی کے 5 کلو راشن کے بجائے 10 کلو راشن مفت دیا جائے گا۔ اب بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اس معاملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مایاوتی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ملک کے لوگوں کو بڑھتی مہنگائی، غریبی، بے روزگاری اور پسماندگی وغیرہ کے عذاب سے آزاد کرنا تو دور انہیں روک پانے میں ناکامی کے سبب غریبوں کو تھوڑا راشن دینے کو بھی ’بی جے پی اینڈ کمپنی‘ کے لوگ انتخابات میں بھنانے پر تلے ہیں، جو مناسب نہیں ہے، کیونکہ یہ مہربانی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں یہ تھوڑا مفت راشن بنی جے پی / حکومت کا احسان نہیں، بلکہ لوگوں کی جانب سے حکومت کو دی گئی ٹیکس کی ہی دولت ہے۔ لہذا اس کے بدلے ووٹ مانگ کر غریبوں کا مذاق اڑانا زیب نہیں دتا۔ یہ بات میں ہر جلسہ میں کہتی ہوں پھر بھی بی جے پی کی جانب سے چلائی جا رہی فیک ویڈیو پر لوگ توجہ نہ دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس صدر کھرگے نے وزیر اعظم مودی کو 'ایک ملک، ایک انتخاب' کے تصور پر تنقید کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 149 ویں یوم پیدائش پر گجرات میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کا منصوبہ جلد ہی عملی شکل اختیار کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف جمہوریت کی بنیادوں کو مستحکم کرے گا بلکہ مالی وسائل ...

دیوالی پر دہلی کی آلودگی میں اضافے کا خدشہ، پٹاخے جلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

ملک بھر میں دیوالی کا تہوار منایا جا رہا ہے، لیکن دہلی میں فضائی آلودگی نے لوگوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ دیوالی کے روز یہاں کی فضاء میں مزید بگاڑ آ گیا ہے، خاص طور پر آنند وِہار علاقے میں جہاں اے کیو آئی 'سنگین' زمرے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق، شام تک آلودگی کی ...

آر سی پی سنگھ کا نئی پارٹی کا اعلان، 'آپ سب کی آواز' کے ذریعے بہار اسمبلی انتخابات لڑنے کا عزم

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قریبی ساتھی رام چندر پرساد سنگھ، جنہیں آر سی پی سنگھ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے آج اپنی نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی سے علیحدگی کے بعد، انہوں نے اپنی پارٹی کے قیام کا عزم ظاہر کیا تھا۔ دیوالی کے موقع پر، آر سی پی سنگھ نے اپنی پارٹی ...

یکم نومبر سے کریڈٹ کارڈ، ایل پی جی اور ٹرین ٹکٹ سمیت 6 اہم قواعد میں تبدیلیاں

یکم نومبر 2024 سے ہندوستان میں کئی اہم اصول اور ضوابط میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جن سے عوام کی مالی صورتحال پر براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔ ان تبدیلیوں میں ایل پی جی اور سی این جی/پی این جی کی قیمتوں میں ردوبدل، کریڈٹ کارڈ بلنگ کے اصول، مانی ٹرانسفر کے طریقہ کار، ٹرین ٹکٹ بکنگ کے ...

اتر پردیش کے بدایوں میں خوفناک حادثہ: 6 افراد ہلاک، 5 شدید زخمی

اتر پردیش کے بدایوں کے مُجریا علاقے میں جمعرات کی صبح بدایوں-دہلی شاہراہ پر ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دیوالی منانے گھر آ رہے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں 5 دیگر شدید زخمی ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

کانگریس کا مودی حکومت پر طنزیہ حملہ: 'ہم کیسے منائیں دیوالی، جب بارہ مہینے ہے دیوالا'

دیوالی کا تہوار قریب آ رہا ہے، لیکن مہنگائی نے عوام کی زندگیوں کو دشوار کر دیا ہے۔ اس صورتحال کا اثر یہ ہے کہ غریب طبقہ اس خوشی کے موقع پر بھی دیے جلانے اور مٹھائیاں کھانے کے بجائے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنے میں مصروف ہے۔ اسی تناظر میں کانگریس نے آج مودی حکومت پر طنزیہ حملہ ...