قطری باشندوں کی سعودی عرب میں داخلے کے لیے کیا شرائط مقرر ہیں؟

Source: S.O. News Service | Published on 9th January 2021, 8:45 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 9جنوری (آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب نے پر فضا مقام العلا میں پانچ جنوری کو ہونے والی 'خلیج تعاون کونسل سمٹ' کےموقعہ پر سعودی عرب نے قطر کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا۔ سعودی حکومت کی طرف سے قطری باشندوں کی مملکت میں داخلے کے لیے بہت سی شرائط کو ختم کردیا گیا ہے تاہم کرونا وبا کے پیش نظر ضروری تدابیر کے تحت قطری شہریوں کو چند شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے قطری باشندوں کو سعودی عرب میں داخلے سے قبل اپنے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی ایک تازہ رپورٹ پیش کرنا ہوگی جس سے ان کے وبا سے محفوظ ہونے کا ثبوت مل سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں سعودی عرب میں داخلے سے قبل'پی سی آر' ٹیسٹ اور تین یا سات دن کے لیے گھر میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

'پی سی آر' ٹیسٹ میں انسانی سانس کے نمونے کا مالیکیولی حیاتیات کا تجزیہ کیا جاتا ہے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ آیا سانس میں وائرس کا وجود ہے یا نہیں۔

اس شرط کے نفاذ میں آسانی کے لیے وزارت صحت نے قطر کے ساتھ سلویٰ بارڈر کراسنگ پر طبی ٹیمیں مہیا کی ہیں۔ سعودی عرب میں داخل ہونے سے قبل پہنچنے والوں کی جانچ کرنے کے بعد مسافروں سے عہد لیا جاتا ہے کہ وہ اپنی قیام گاہ پر مقررہ وقت تک قرنطینہ کریں گے تاکہ طبی عملے اور دیگر افراد کو وبا کے اثرات سے بچایا جا سکے۔

خیال رہےکہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان سرحدیں کھولنے کا فیصلہ 41 ویں خلیج تعاون کونسل سربراہ کانفرنس کے موقعے پر پانچ جنوری کو کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...