بھٹکل شہری پولس تھانہ صحن میں ’ہرگھر ایک درخت‘مہم کا افتتاح : وشوکرماگلیر بلگا کا ماحولیاتی پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th July 2019, 7:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :14؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) وشو کرما گلیر بلگا بھٹکل کے زیر اہتمام بھٹکل شہری پولس تھانہ کے صحن میں ’’ہر گھر ایک درخت‘‘مہم کے تیسرے مرحلے کے پروگرام کا آر ایف اؤ شنکر گوڈا نے درخت نصب کرتےہوئے افتتاح کیا۔

مہم کے دوران امسال 250گھروں میں درخت کی نصب کاری کرنا طئے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کالی کامبا مندر کے ذمہ دار بھاسکر آچاریہ ، بھٹکل اربن کوآپریٹیو بینک کے جنرل مینجر سبھاش شٹی ، بھٹکل شہری پولس تھانہ ایس آئی کوسومادھار، دیہی پولس تھانہ ایس آئی ایل ایم نائک، فاریسٹ آفیسر ملیکارجن ، ناگراج پٹگار، وشوکرما ملازمین سنگھ کے صدر ماروتی آچاریہ وغیرہ وموجود تھے۔ سنگھ کے صدر روی آچاریہ نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے سنگھ کے ہر ممبرکے تعاون سے ایک بہتر کام انجام دیا جارہاہے، ہر سال کی طرح امسال بھی ہرگھر ایک درخت پروگرام جاری رہنے کی بات کہی۔ استاد سریش آچاریہ نے نظامت اور شکریہ کے فرائض انجام دئیے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔