بھٹکل میں کل 10 مئی سے سخت لاک ڈاون؛ کسی بھی سواری کو باہر نکلنے کی نہیں ہوگی اجازت؛ باہر نکلنے پر سواری کو ضبط کرنے کا حکم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th May 2021, 6:24 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9 مئی (ایس او نیوز)  کل 10 مئی سے جس طرح  ریاست کے مختلف حصوں  میں کورونا لاک ڈاون کو لے کر سختی برتے  جانے کا اعلان کیا گیا تھا  اُسی  طرح اب بھٹکل میں بھی 10 مئی سے  لاک ڈاون میں سختی برتے جانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق پیر  10 مئی صبح چھ بجے سے 24 مئی صبح چھ بجے تک  کسی بھی سواری کو  روڈ پر سے گذرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے اتوار 9 مئی کی شام کو  پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے  بتایا کہ   اب تک صبح چھ بجے سے صبح دس بجے تک    روزمرہ کی ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے چھوٹ دی گئی تھی جس میں لوگ اپنی سواریوں پر   باہر نکلتے تھے،  مگر کل 10 مئی سے  ضروری اشیاء کی دکانیں   صبح دس بجے تک کھلی رہیں  گی لیکن  سامان کی خریداری کے لئے  لوگوں کو سواری پر سوار ہوکر بازار جانے کی اجازت نہیں ہوگی ، جن کو بھی خریداری کرنی ہو،  انہیں پیدل چل کر  دکان جانا ہوگا۔ دراصل یہ اس لئے کیا گیا ہے کہ لوگ  اپنے اپنےعلاقوں میں یا اپنے گھر کے قریب میں  واقع دکانوں سے ہی خریداری کریں اور غیر ضروری طور پر بازاروں کا رُخ نہ کریں۔ اے سی نے واضح کیا کہ  اگر کوئی سواری پر باہر نکلا تو پولس کو اختیار دیا گیا ہے کہ اُن کی سواری کو ضبط کیا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ کل سے شروع ہونے والے لاک ڈاون کے لئے   بھٹکل میں جگہ جگہ بیری کیڈ لگائے گئے ہیں اور سیکٹر آفسرس  کو مختلف ناکوں پرتعینات کیا گیا ہے۔البتہ انہوں نے واضح کیا  کہ  میڈیکل  یا ایمرجنسی کی صورت میں  چھوٹ دی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ  پڑوسی ضلع ا ُڈپی اور مینگلور میں  کل 10 مئی سے  سواریوں کو باہر آنے پر پابندی عائد کئے جانے کا پہلے ہی اعلان ہوچکا ہے۔

تفصیلی رپورٹ کے لئے انتظار کریں

 

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...