ضروری اشیاء کے بعداب سبزیوں کی قیمتیں آسمان پرپہونچیں
نئی دہلی،19؍اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) خوردنی تیل ،دال،گیس ،پٹرول ،ڈیزل کے بعداب سبزیوں کی قیمت بھی بڑھ رہی ہیں۔عام آدمی پریشان ہے۔یہ اس سرکارکاحال ہے جس نے اب نہ ہوگی مہنگائی کی مارکانعرہ دیاتھالیکن سب جملہ ہی ثابت ہوا۔سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر ہیں۔ ہر سبزی کا ذائقہ بڑھانے والا ٹماٹر 80 سے 100 روپے فی کلومل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پیاز کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں۔ پیاز کی قیمت 60-80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ یہ صرف ایک مثال ہے۔ سبزیوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیوں ہو رہا ہے۔
جب میڈیانے دہلی کی اوکھلا منڈی میں تحقیقات کی تو سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیچھے اصل وجہ سامنے آگئی۔ سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی پہلی اور بڑی وجہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو دیکھا جا رہا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کی قیمت بڑھ جاتی ہے اوریہی وجہ ہے کہ ان دنوں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ بارش بھی ایک وجہ ہے ، جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بارش کی وجہ سے سبزیوں کونقصان پہنچاہے جس کی وجہ سے قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔