ولکی جامعہ سیدنا عمر ؓ میں پہلی بار اعلى پیمانے پر ہوا، طلباء جامعہ کے لئے اتھلیٹک مقابلوں کا  انعقاد 

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th January 2023, 8:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12 جنوری (ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ  ہوناور کے قصبہ  ولکی میں  گذشتہ روز اتوارکو  ادارةالتعلیم کے زیر اہتمام  پہلی بار اعلى پیمانے پر طلباء جامعہ کے لئے اتھلیٹک مقابلوں کا  انعقاد  ہوا۔  جس میں جامعہ     کے طلباء نے  مختلف رنگوں کے لباس  اور مختلف گروپس میں   حصہ لیا۔ طلبا انواع واقسام کے نئے پرانے کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے حاضرین کی توجہ اپنی طرف  مبذول کرانے میں کامیاب رہے۔

سو میٹر، دو سو میٹر او ر تین سو میٹر دوڑ ،  بوری کے ساتھ رننگ ، شارٹ پُٹ،  لاونگ جمپ،  ہائی جمپ، نشانہ بازی، سائیکل بیلنسنگ،  بال اِن موتھ جیسے کئی کھیل مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اسی طرح گروپ  گیمس میں بھی کئی کھیل مقابلے ہوئے اور اول،دوم اور سوم آنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔

جماعت المسلمین کے نائب صدرجناب داولجی محی الدین کی صدارت میں منعقدہ کھیل مقابلوں کی  شروعات صبح دس بجے  تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد طلباء جامعہ نے کنڑا میں اجتماعی دعا  پھر کنڑا  نظم  پیش کیں۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ  اجتماعی کھیل مقابلوں  کے لئے کبار صحابہ  کے نام رکھے  گئے تھے۔ مدرسہ کے صدر مدرس مولوی فیض احمد ندوی نے نظامت کی اور آخر میں مختار احمد فخرو نے کلمہ تشکر پیش کیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔