حادثوں کی ٹرین بنی وندے بھارت، ڈیڑھ مہینے میں پانچویں ٹکر

Source: S.O. News Service | Published on 3rd December 2022, 1:37 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

گاندھی نگر،  3دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)   وندے بھارت سپرفاسٹ ایکسپریس ایک بار پھر حادثے کا شکار ہوگئی- اس بار وندے بھارت ایکسپریس گجرات کے اودا اور واپی اسٹیشنوں کے درمیان حادثے کا شکار ہوگئی ہے- ٹرین نے مویشیوں کو ٹکر مار دی- ریلوے حکام کو حادثے کی اطلاع جمعرات کی رات دیر گئے ملی- اہلکار نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے ٹرین کے فرنٹ پینل پر ایک معمولی خراش آئی ہے- اس سے پہلے بھی اس طرح کے چار واقعات پیش آ چکے ہیں -ویسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سمت ٹھاکر نے کہاکہ ادے واڑا اور واپی کے درمیان لیول کراسنگ گیٹ نمبر 87 کے قریب شام 6.23 بجے کے قریب ٹرین کا آپریشن متاثر ہوا- سامنے والے حصے کو معمولی نقصان ہوا تھا اور کوئی آپریشنل مسئلہ نہیں تھا- تھوڑی دیر رکنے کے بعد ٹرین نے شام 6.35 اپنا سفر دوبارہ شروع کر دیا-

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین حادثے کی خبریں آ چکی ہیں - 29 اکتوبر کو وندے بھارت ایکسپریس ایک گائے سے ٹکرا گئی تھی- تصادم کے بعد انجن کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا- یہ حادثہ گجرات کے ولساڈ میں واقع اتل ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا-اس سے قبل 6اکتوبر کو بھی حادثہ ہوا تھا- ممبئی سے گاندھی نگر جا رہی وندے بھارت ایکسپریس کو پٹری پر ایک بھینس سے ٹکرانے کے بعد نقصان پہنچا تھا- حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا، تاہم ٹرین کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا تھا- وہیں، 7 /اکتوبر کو وڈودرا ڈویژن میں آنند کے قریب ایک گائے وندے بھارت ایکسپریس سے ٹکرا گئی تھی- جبکہ 8 نومبر کو گجرات کے آنند میں وندے بھارت ٹرین کی زد میں آ کر ایک خاتون کی موت ہو گئی تھی-

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...