اُتر کنڑا میں تین اکسیجن پلانٹ قائم کرنے کا منصوبہ ۔ بنگلورو سے آنے والوں کو ایک ہفتہ کورنٹائن میں رہنا ہوگا: ڈپٹی کمشنر

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2021, 1:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28؍اپریل (ایس او نیوز)  ریاست کرناٹک میں کووڈ کی بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے  اُتر کنڑا  کے کاروار ، سرسی اور کمٹہ  میں  اکسیجن  پلانٹ  قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔  ساحل آن لائن سے  فون پر گفتگو کرتے ہوئے  اُتر کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مُلائے مہیلن  نے اس  بات کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال ضلع میں آکسیجن کی کوئی قلت  نہیں ہیں   لیکن پیشگی اقدامات کے طور پر ہم  نے اکسیجن    کااسٹا ک تیار  رکھنے کے لئے ضلع  کے 3 تعلقہ جات میں اکسیجن  پلانٹ  قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش  ہے کہ  اگلے 15 سے 20 دنوں کے اندر ہم  کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس   ( کیمس ) میں اکسیجن پلانٹ  قائم کرسکیں۔

ڈی سی نے بتایا کہ چونکہ بنگلورو میں کووڈ کے معاملات  بڑھتے جارہے ہیں ، اس کو  دیکھتے ہوئے بنگلورو سے اُتر کنڑا  آنے والوں کوایک ہفتہ  کوارنٹین    میں رہنا ہوگا، بہتریہی ہے کہ لوگ خود اپنے گھروالوں اور پاس پڑوس کے لوگوں کی  صحت کا خیال رکھتے ہوئے    کم از کم ایک ہفتہ کے لئے  اپنے ہی  گھر میں  الگ تھلگ رہیں۔

ڈی سی کے مطابق  بنگلور سے ضلع کے  مختلف علاقوں میں بنگلور یا دور دراز مقامات سے آنے والوں کی نگرانی  کے لئے  ایک ٹیم بنائی گئی ہے جو ایسے لوگوں کی نگرانی کررہے ہیں، اگر کسی میں کووڈ کے علامات پائی  جاتی  ہیں تو اُن کا علاج  کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ   کووڈ پر قابو پانے کے لئے دیہاتی  سطح پر ٹاسک فورس کمیٹیاں ترتیب دی گئی ہیں۔   ہر تعلقہ میں   ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے جہاں چوبیسوں گھنٹے  اہلکار اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ڈی سی نے بتایا کے کورونا پوزیٹیو ہونے کے صورت میں کسی کو ڈرنے  یا  خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کاروار کیمس میں کورونا   کے 259 شدید  تکلیف میں مبتلا  مریضوں کو    اڈمٹ کیا گیا تھا جس میں سے   190 مریض   ڈسچارج  ہوچکے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں اب تک صرف 7 لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے جس کا مطلب   کورونا سے مرنے والوں کا تناسب   ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

ڈی سی نے بتایا کہ ضلع کے اسپتالوں میں  اکسیجن کے ساتھ ساتھ بستروں کی بھی کوئی قلت نہیں ہے،  مختلف اسپتالوں میں پائے جانے والے  1830 بستر وں (بیڈ)  میں 685  بیڈ   کووڈ مریضوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں جس میں سے 123 بستروں پر ہی مریض بھرتی ہوئے ہیں ۔ اکسیجن کی سہولت کے ساتھ  65 اضافی بستروں کو  ICU میں رکھنے کا  بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

Bhatkal AC Mamata Devi

بھٹکل اے سی کا بیان: ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے بتایا کہ    بنگلور اور دور دراز مقامات سے بھٹکل آنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ خود اپنے آپ کو اپنے ہی گھر میں  ایک ہفتہ کے لئے آئسولیٹ کریں،  تاکہ باہر  سے آنے والوں کے ذریعے  یہ وباء  یہاں کے لوگوں میں نہ پھیل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بسوں کے ذریعے جو لوگ   بھٹکل آئے ہیں، اُن کی نگرانی ہورہی ہے اور کئی لوگوں کے   تھوک کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے جاچکے ہیں۔ لیکن بھٹکل کے عوام  میں  اس بات کی  بیداری ہونی چاہئے کہ جو لوگ کار پر یا پرائیویٹ گاڑی کرکے    باہر سے  بھٹکل آرہے ہیں ، اُن   کے کورنٹائن کو  لازمی  قرار دیتے ہوئے اُن کو الگ تھلگ رہنے پر  منوائیں۔ اُن کو گھر سے نکلنے نہ دیں ان سے کم از کم ایک ہفتہ  تک   ملنے سے گریز کریں، اسی طرح باہر سے آنے والوں کو بھی چاہئے کہ اُن کے ذریعے کورونا اُن کے خود کے گھروالوں میں سرایت نہ کرجائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...