بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th March 2024, 1:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 27 مارچ (ایس او نیوز)  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان اور  انصاف اور نا انصافی کے درمیان مقابلہ ہے۔  یہ بات اُترکنڑا کی کانگریسی اُمیدوار انجلی نمبالکر نے کہی۔

کانگریس کی طرف سے انجلی نمبالکر کو اُترکنڑا حلقہ کی اُمیدوار بنائے جانے  کا اعلان ہونے کے بعد  بھٹکل میں اپنی پہلی   آمد کے موقع پر  کانگریسی کارکنان  سے خطاب کرتے ہوئے نمبالکر نے   کہا کہ عوام سے جھوٹے وعدے کرنے ، عوام کو بے وقوف بنانے اور عوام کے ساتھ نا انصافی کرنے   والی بی جے پی کو سبق سکھانا ضروری ہے۔

 نمبالکر نے کہا کہ آپ لوگوں کی  آواز پر میں کام کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ کانگریس نے دیش کو آئین دے کر عوام کو خوش حال اور محفوظ رہنے کا موقع دیا ہے ۔ آج  بی جے  پی کا ایک لیڈر امیبڈکر کے بنائے ہوئے دستور کو  تبدیل کرنے کی بات کررہا ہے، ایسی پارٹی کو اقتدار پر آنے سے روکنا ضروری ہے۔

نمبالکر نے کہا کہ  بی جے پی حکومت تمام جھوٹے وعدوں کے سہارے دس سال گزارتے آئی ہے ۔ گزشتہ دس سال میں کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔  ایئر کنڈیشنڈ روم میں بیٹھ کر 'من کی بات' کرنے والے وزیراعظم نے  سرمایہ داروں کے کروڑوں  کے قرض کو معاف کیا ہے، مگر غریب کسانوں کے قرض کو معاف کرنے تیار نہیں ہے، ایسی  عوام کو دھوکہ دینے والی بی جے پی کو سبق سکھانا ضروری ہے اور دیش کے تحفظ اور عوام کو انصاف دلانے کے لئے کانگریس پارٹی الیکشن لڑ رہی ہے ۔

نمبالکر نے کانگریسی کارکنان سے کہا کہ آپ گھر گھر جاکر  صرف  ہماری کرناٹک  سرکار کی طرف سے جاری کی گئی پانچ گارنٹیوں کے بارے میں عوام کے اندر بیداری پیدا کریں،  صرف اتنا کرنا ہی کانگریس کی جیت کے لئے کافی ہوگا۔ نمبالکر نے کہا کہ پندرہ پندرہ لاکھ  عوام کے اکاونٹ میں جمع کرانے کا وعدہ کرنے والی  پارٹی نے عوام کے بینک اکاونٹ کو ہی خالی کردیا ہے، مہنگائی کم کرنے  کے نام پر عوام سے ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی نے  عوام کو اتنا بڑا دھوکہ دیا ہے کہ  مہنگائی ساتویں آسمان پر پہنچ چکی ہیں، ہر سال دو کروڑ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کرنے والی پارٹی  نے  کسی  ایک  کو بھی روزگار  نہیں دیا ہے۔
    
کے پی سی سی ڈسپلن کمیٹی کے کنوینر نویدیت آلوا نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں  سے بی جے پی کے وعدے پورے نہیں ہوئے ۔ جو حالات بنے ہیں اس پر دھیان دیں ۔ انجلی نمبالکر اس حلقے کے لئے ضروری ترقیاتی کاموں کی واقفیت رکھتی ہے ۔ انتخابی تشہیر کے لئے پارٹی نے 30 دن کی مہلت دی ہے ۔ ہمارے امیدوار کو جیت دلانے کی ذمہ داری ہماری ہے ۔ 
    
اس سے قبل ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے  خطاب کرتے ہوئے  کانگریسی کارکنان سے اپیل کی کہ کانگریس کی اس امیدوار کو جیت ددلانے کے لئے   کام کریں۔ کانگریس ضلع صدر سائی گاونکر نے کہا کہ انتخابی تیاری کے لئے ہمیں کیا کچھ کرنا ہے اس سلسلے میں ضلع انچارج وزیر اور سینئر لیڈر رہنمائی کریں گے ۔ ہماری امیدوار ڈاکٹر انجلی نے طبی میدان میں خدمات انجام دی ہیں ۔ عوامی خدمات انجام دینے کا جذبہ رکھتی ہیں ۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ خانہ پور سے تعلق رکھنے والی نمبالکر اس حلقے کی امیدوار بنی ہیں ۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔