بھٹکل میں ایک شخص کی نعش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی، خودکشی کا شبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd March 2024, 6:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 3/ مارچ (ایس او نیوز)   تعلقہ کے آسارکیری میں ایک 50 سالہ شخص  کی نعش ایک درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی، جس کے تعلق سے شبہ ہے کہ اُس نے پھانسی دے  کر خودکشی کی ہے، متعلقہ شخص کی شناخت وجئے پورا کے رہائشی ملی اپّا  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات اتوار کی دوپہر کو سامنے آئی۔

پتہ چلا ہے کہ یہ ذہنی مریض تھا، صبح قریب 10:30 بجے  اس نے  ایک دکان میں جاکرموبائل سم کے تعلق سے بات چیت کی تھی، مگر دوپہر ہوتے ہوتے اُس کی نعش ایک درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔

دیکھا گیا ہے کہ آسارکیری میں  ایک  پرائیویٹ ملکیت والی جگہ پر واقع درخت سے لنگی   کی مدد سے پھانسی  پر لٹکا ہوا تھا۔

پھانسی پر لٹکتے دیکھ کر مقامی لوگوں نے فوری  پولس کو خبر کی، اور پولس نے نعش کو   بھٹکل سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کیا۔

پولس نے بتایا کہ  وجئے پورا میں رہنے والے اس کے گھروالوں کو خبر کی گئی ہے۔

ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...