کورونا اَپ ڈیٹ:الال میں ایک ہی خاندان کے 16افرادہوئے کووِڈ کے شکار۔ جنوبی کینرا میں 49اور اڈپی میں 14نئے معاملات آئے سامنے

Source: S.O. News Service | Published on 28th June 2020, 11:58 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو،28؍جون (ایس او نیوز) محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع میں کورونا کا قہر تھمتا نظر نہیں آرہا ہے۔ کل 27جون کی شام کو ملنے والی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جنوبی کینرا میں کل49اور اڈپی ضلع میں 14نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

معلوم ہوا ہے الال کے ماستی کٹّے میں واقع آزاد نگر علاقے میں ایک ہی خاندان کے 16افراد کی کووِڈ جانچ رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ دو دن پہلے آزاد نگر کی جو خاتون کووِڈ کی وجہ سے فوت ہوئی تھیں ان کے پڑوس میں رہنے والے اس گھر کے تمام افراد مرض کاشکار ہوئے ہیں۔ صرف ان کے خاندان کے دو افراد بیرون ملک میں رہنے کی وجہ سے بیمارہونے سے بچ گئے ہیں۔پوزیٹیو نکلنے والے 16افراد میں 4بچوں سمیت 7مرد اور9خواتین ہیں۔الال میں اپنا زور دکھاتی ہوئی اس وباء کے پس منظر میں جن علاقوں کومکمل سیل ڈاؤن کیا گیا ہے اس میں الال پولیس اسٹیشن، آزاد نگر، کوڈی، پولیس کوارٹرس، زرین نگر وغیرہ شامل ہیں۔

جنوبی کینرا میں آج کل جو پوزیٹیو رپورٹس آرہی ہے اس میں اکثر65 سال سے عمر کے افراد شامل ہیں۔اب تک یہاں متاثرین کی تعداد 576ہوگئی ہے جن میں 10بیرون ضلع کے افراد ہیں۔کل جن لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے ان میں 14افراد سعودی عربیہ، عرب امارات اور قطر وغیرہ سے لوٹے ہوئے ہیں۔

بیلتنگڈی میں پٹرول بنک پر کام کرنے والی ایک لڑکی کی جانچ کی گئی تو اس کے اندر کووِڈ پوزیٹیو نکلا۔ محکمہ صحت کی طرف سے عوام میں سے چند لوگوں کی سرسری طور پر جانچ (ریانڈم ٹیسٹ) کرنے کی جو مہم چلائی ہے اس کے دوران یہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس مہم کے تحت جملہ 40افراد کے گلے سے تھوک کا نمونہ جانچ کے لئے بھیجا گیا تھا اس میں سے صرف اس لڑکی کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے، لیکن اس کے اندر تاحال مرض کی کوئی علامت موجود نہیں ہے۔  اس کو آئسولیشن کے لئے منگلورو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ساتھ ہی ساتھ پٹرول بنک، لڑکی کے گھر اور اس کے اطراف کے علاقے کو سیل ڈاؤن اور لڑکی کے ابتدائی رابطے میں آنے والوں کو کوارنٹین کیا گیا ہے۔اس لڑکی کو مرض کس ذریعے سے لاحق ہوا اس کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ اب یہ مرض عوامی سطح پر (کمیونٹی اسپریڈ) پھیلتا جارہا ہے۔اس وجہ سے عام مقامات اور بازاروں میں لوگوں کی چہل پہل میں کمی آرہی ہے۔

جنوبی کینرا کی ڈپٹی کمشنر سندھو نے بتایا کہ ضلع میں اس وقت 100مقامات کو کوارنٹین زون میں تبدیل کردیا گیا ہے۔تین مرد اورایک خاتون اس وقت سیریس حالت میں آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ کوارنٹین زون قرار دئے گئے علاقوں میں بسنے والے لوگ سرکاری قوانین کی پوری طرح پابندی کریں۔سرکاری افسران جائزہ لینے کے لئے ان علاقوں کا مسلسل دورہ کرتے رہیں گے اس کے لئے عوام کو بھرپور تعاون کرنا ہوگا۔اوربھیڑ بھاڑ سے پرہیز کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ کوارنٹین کیے گئے لوگوں کو خود اپنے گھر میں بھی دوسرے لوگوں کے ساتھ مناسب فاصلہ بناکر رہنا ہوگا۔ا ن لوگوں پر ’کوارنٹین واچ‘ ایپ کے ذریعے نگاہ رکھی جائے گی۔ڈی سی نے مزید بتایا کہ اب تک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 54افراد پر سخت کارروائی کے لئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔ 

جہا ں تک اڈپی ضلع کے معاملہ ہے، وہاں پر 27تاریخ کو 14نئے پوزیٹیو کیس سامنے آئے، جن میں ایک بچے کے ساتھ 7مرد اور 7خواتین ہیں۔ ان میں سے 5مہاراشٹرا،ایک تلنگانہ، ایک بنگلورو اور ایک کمٹہ سے سفر کرکے لوٹنے والے ہیں۔ جبکہ 6افرادنے ضلع کے اندر ہی دوسرے لوگوں سے رابطے کے بعد اس مرض کا شکار ہوئے ہیں۔جملہ 75مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ سنیچر کے دن 18نئے مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا اور12لوگوں کوصحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ضلع میں فی الحال 90مریض ایکٹیوہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...