بھٹکل کانگریس اقلیتی شعبہ کی جانب سے کووڈ وارئیررس کے لئے ظہرانہ کا انتظام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th June 2021, 8:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:10؍جون(ایس اؤ نیوز) ضلع کانگریس اقلیتی شعبہ کے ضلعی صدر عبدالمجید شیخ کی نگرانی میں کانگریس پارٹی کی جانب سے  سرکاری اسپتال میں خدمات انجام دے رہے کووڈ وارئیرس ، میونسپالٹی مزدور،سپلائیر اور لاوارثوں کے درمیان  ظہرانہ کی تقسیم کی گئی ۔  

اس موقع پر بھٹکل بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ  حکومت کی طرح کانگریس پارٹی بھی کووڈ سے پریشان حال لوگوں کی مددمیں مصروف عمل ہے۔ کانگریس پارٹی کووڈ متاثرین اور کووڈ وارئیرس کی مدد  کے لئے تیار ہے۔ ریاست بھر میں کورونا کے سنگین حالات کو دیکھتے ہوئے پارٹی مختلف کاموں کو انجام دے رہی ہے۔ اترکنڑا ضلع میں بھی کانگریس کے سنئیر لیڈر آر وی دیش  پانڈے کی قیادت میں بہترین کام ہورہاہے۔ آج کووڈ کے حالات میں فرنٹ لائن پر بہترین کام انجام دے رہے عملے کو حوصلہ دینے کےلئے دوپہر کا کھانا فراہم کئے جانے کی بات کہی۔ اس موقع پر اسپتال کے ڈاکٹر ستیش، ڈاکٹر سرکشھت شٹی ، میونسپالٹی ممبر عبدالروؤف نائطے ، نرسمہا نائک موجو د تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔