اڈپی میں ریلوے پولیس کی کارروائی - واردات کے 4 گھنٹے کے اندر چور گرفتار - 6.75 لاکھ روپے مالیت کے زیورات بازیافت

Source: S.O. News Service | Published on 6th October 2023, 4:56 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اڈپی 6 / اکتوبر (ایس او نیوز) ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے اڈپی اسٹیشن پر نیتراوتی ایکسپریس ٹرین پر سفر کرنے والی خاتون مسافر کو لوٹنے والے چور کو واردات کے بعد چار گھنٹے کے اندر ہی دبوچ لیا اور اس کے قبضے سے 6.75 لاکھ روپے مالیت کے زیورات برآمد کیے ۔

  گرفتار شدہ ملزم کا نام سنی ملہوترا (30 سال) ہے جو دہلی کا رہنے والا ہے ۔ بتایا جاتا ہے نیتراوتی ایکسپریس کی بوگی نمبر S-7 میں سفر کرنے والی کلیانی بالاکرشنا نے ریلوے پولیس کے پاس سفر کے دوران اپنے زیورات سمیت نقدی اور کارڈ جیسی قیمتی اشیاء والی بیگ چوری ہونے کی شکایت درج کروائی تھی ۔ 

 ریلوے پولیس اہلکار سری کانت نے اڈپی ریلوے اسٹیشن پر نگرانی شروع کی تو اسے منگلورو جانے والی سمت کے پلیٹ فارم ایک شخص مشتبہ حالت میں بیٹھا ہوا محسوس ہوا ۔ اس سے پوچھ تاچھ کرنے پر اس نے اپنے پاس موجود منگلورو - مڈگاوں کا ریلوے ٹکٹ دکھایا جو 4 اکتوبر کے لئے تھا ۔ تفتیش کے دوران اس شخص نے اچانک ایک اے ٹی ایم کارڈ پلیٹ فارم کےکنارے پر موجود جھاڑیوں میں پھینک دیا جسے سری کانت اٹھا لیا اور اس سے اس بارے میں پوچھا تو اس نے کوئی واضح جواب نہیں دیا ۔ 

 ریلوے پولیس کے اے ایس آئی سدھیر چودھری اور دیگر عملہ نے اس شخص سے مزید تفتیش کی تو سنی ملہوترا نامی اس شخص نے ٹھوکور اسٹیشن پر نیتراوتی ایکسپریس کی بوگی نمبر S-7 میں چوری کی واردات انجام دینے کا جرم قبول کر لیا ۔ 

 سنی ملہوترا نے ریلوے پولیس کو بتایا کہ ٹھوکور اسٹیشن سے قریب چوری کی واردات انجام دینے کے بعد ٹرین کی رفتار دھیمی ہوتے ہی وہ بیگ کے ساتھ باہر کود گیا ۔ پھر اس بیگ سے سامان نکالنے کے بعد اس نے بیگ کو ریلوے ٹریک کے کنارے پر موجود جھاڑیوں میں پھینک دیا ۔ اس کے بعد ٹھوکر اسٹیشن سے وہ تیرونیلویلی - دادر ٹرین پر چڑھا اور واپس اڈپی اسٹیشن پر آ کر اتر گیا ۔ 

 ملزم سنی ملہوترا سے تفتیش کے دوران اس کے پاس سے 6,75,000 روپے مالیت کے 93.17 گرام وزنی چار گولڈ چین ، 3.700 روپے نقد اور ایک اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوئے ۔ 

 مزید قانونی کارروائی کے لئے ملزم کو ضبط شدہ مسروقہ مال سمیت منی پال پولیس کے حوالے کیا گیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔