اڈپی پارک میں فرقہ وارانہ جھگڑے کے تعلق سے ایف آئی آر درج نہ کرنے کا شاخسانہ: ضلع ایس پی نے کیا ٹاؤن سب انسپکٹر کو معطل

Source: S.O. News Service | Published on 13th November 2019, 12:52 AM | ساحلی خبریں |

اڈپی 12/ نومبر (ایس او نیوز) اڈپی ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیشا جیمز نے ٹاؤن پولیس سب انسپکٹر اننتا پدمنابھا کو اس وجہ سے معطل کردیا ہے کہ سب انسپکٹر نے چند دن پہلے اڈپی کے بھوجنگا پارک میں ہوئے فرقہ وارانہ جھگڑے کے تعلق سے ایف آئی آر درج نہیں کی تھی اور اس معاملے کی تفصیلات اپنے اعلیٰ افسران تک نہیں پہنچائی تھی۔

یاد رہے کہ 2نومبر کو بھوجنگا پارک میں شیوانی نامی ایک غیر مسلم لڑکی چند مسلم لڑکوں کے ساتھ بیٹھی بات چیت کررہی تھی۔ اس وقت مورل پولیسنگ کرنے والے ایک گروہ نے وہاں پہنچ کر ان کے شناختی کارڈز طلب کیے اور مسلم لڑکوں اور غیر مسلم لڑکی کے ایک ساتھ پارک میں موجود ہونے پر اعتراض جتانے کے بعد لڑکی اور لڑکوں پر حملہ کردیا۔غیر مسلموں کی اس ٹیم میں سنیل پجاری، راکیش پرسنا اور ان کے ساتھی تھے۔ جبکہ شیوانی نامی غیر مسلم لڑکی کے ساتھ آشیس علی، ارشد علی وغیرہ تھے۔

اڈپی پولیس اسٹیشن میں ایک دوسرے کے خلاف دونوں گروہوں کی طرف سے شکایت کی گئی تھی، لیکن شیوانی کے والد کی درخواست پر شکایت درج نہیں کی گئی۔بتایا جاتا ہے کہ4 نومبر کو فیس بک اکاؤنٹ سے شیوانی اور آشیس علی کی تصاویر ڈاؤن لوڈ کرکے اس کے ساتھ بے بنیا د خبریں جوڑ کرسوشیل میڈیا پر عام کی گئیں۔ اس کے خلاف شیوانی 5نومبر کو پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس کی طرف سے سوشیل میڈیا پر تصاویراورجھوٹی خبریں عام کرنے والوں کے خلاف وارننگ جاری کی گئی۔ لیکن کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ان حالات کی اطلاع اپنے اعلیٰ افسران کو نہ دینے، ملزمین کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے اور ایف آئی آر درج نہ کرنے کی وجہ سے ایس پی نیشا جیمز نے سب انسپکٹر کی معطلی کا حکم جاری کیا۔

مگراڈپی رکن اسمبلی رگھو پتی بھٹ نے ضلع ایس پی کی اس کارروائی پر اعتراض جتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ:”ٹاؤن ایس آئی اننتا پدمنابھااڈپی کاایک بہت ہی قابل پولیس آفیسر ہے۔ اس نے معاملے کی تفتیش کی تھی اورکچھ احتیاطی اقدامات کیے بھی تھے تاکہ ایسے معاملات دوبارہ سر نہ اٹھائیں۔اس کے باوجود ایف آئی آر درج نہ کرنے اور اعلیٰ افسران کو معاملے کی اطلاع نہ دینے پر ایس آئی کو معطل کردیا گیا ہے۔“ رگھو پتی بھٹ نے کہا کہ میں نے ہوم منسٹر اور انسپکٹر جنرل آف پولیس سے بات کی ہے اور سب انسپکٹر کو واپس اپنے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔ایس پی نیشا جیمز کے اقدام پر سوال اٹھاتے ہوئے رگھوپتی بھٹ نے کہا کہ اڈپی ضلع کے کئی پولیس تھانوں کے حدود میں مٹکا اور گانجہ فروشی جیسے کئی جرائم ہوتے ہیں۔ان جرائم کی اطلاع ایس پی تک نہ پہنچانے کے لئے دیگرمتعلقہ پولیس تھانو ں کے ذمہ دار افسران کو کیوں معطل نہیں کیا جاتا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔