اڈپی کے ایک گھر میں ہوئی چوری کا معاملہ پولیس نے کیا حل۔ 2ملزمین گرفتار۔ 1.7لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th July 2019, 12:51 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 20/جولائی (ایس او نیوز)شہرکے ایک مکان میں 16جولائی کو ہوئی چوری کی واردات کے ملزمین کوپولیس نے کوکّی کٹے علاقے سے گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے لوٹے گئے66.850گرام سونے کے زیورات سمیت دیگر اشیاء کی شکل میں 1,69,800روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیاہے۔

  گرفتار شدہ ملزمین میں ایک کا نام محمد فاروق (18سال) ہے جو ضلع شیموگہ کے ہاسن کا رہنے والاہے، مگر فی الحال اڈپی کے اندرانگر میں اپنے ایک رشتے دار کے یہاں قیام پزیر ہے۔دوسرے ملزم کا نام افضل (19سال) ہے۔ چوروں کو گرفتار کرنے کے لئے ٹاؤن اسٹیشن آفیسر اننتا پدمنابھا کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پولیس دفتر سے منسلک سب انسپکٹر اچھوتھا، ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے گوپال کرشنا جوگی اور دیگر عملے نے مہم میں حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...