اُڈپی ضلع کی ہمہ جہت و ہمہ گیر ترقی کے لئے افسران ذمہ داری سے کام کریں : وزیر داخلہ بسوراج بومائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th September 2019, 8:17 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:28؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)ضلع کی ہمہ گیر ترقی کے لئے میسر وسائل کا بہتر استعمال کرنے اور سبھی متحد ہوکر ترقی کی طرف آگے بڑھنے کی ریاستی وزیر داخلہ اور ضلع نگراں کار وزیر بسوراج بومائی نے اُڈپی ضلع افسران و عملے سے اپیل کی۔ وہ یہاں جمعہ کو اُڈپی کے ضلع پنچایت ہال میں منعقدہ ضلع ترقی معائنہ میٹنگ میں بات کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ضلع کی سیاحت کو ایک نیا رخ دیتے ہوئے سیاحت کو ترقی دینے کے لئے اُڈپی ضلع ٹورزم ٹاسک فورس کی تشکیل دینے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ ٹاسک فورس میں سیاحت کے ماہرین، صنعت کار، سرمایہ دار ، افسران ، مقامی ماہرین شامل ہونگے ۔ اس سلسلے میں ضلع کے سبھی تعلقہ جات کے سیاحتی مراکز کی ٹورزم وژن ڈاکومینٹری تیار کی جائے گی۔ انہوں نے افسران سے کہاکہ آدھار کارڈ تقسیم کاری کو بہتر بنانے کی سمت میں قدم اٹھائیں اور متحرک ہوکر کام کریں۔ گھروں کی تعمیر کے لئے رقم منظورنہیں ہونے کی وجہ کے متعلق رپورٹ تیارکرکے سونپیں، افسران اپنے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے ذمہ داری سے کام انجام دینے کی بات کہی۔ انہوں نے افسران کو پُر اعتماد رہتے ہوئے کام کرنے کو کہا اور عوامی خدمات کو انجام دینے میں کوئی قانونی مسئلہ درپیش ہوتو افسران کی حمایت کرنے اور انہیں تحفظ دینے کی بات کہی۔ میٹنگ میں ضلع پنچایت صدر دینکر بابو، اُڈپی کے رکن اسمبلی رگھوپتی بھٹ، کنداپور کے رکن اسمبلی ہالاڑی شری نواس شٹی ، کارکلا کے وی سنیل کمار، کاپو کے لال جی مینڈن ، بیندور کے بی ایم سکمارشٹی ، ضلع ڈپٹی کمشنر جگدیش ، ایس پی نیشا جیمس، سی ای اؤ پریتی گہلوت وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔