اُڈپی: نیجارو قتل معاملہ :پبلک پراسیکیوٹر کے طورپر شیوپرساد آلوا نامزد
اُڈپی :25؍جنوری (ایس اؤ نیوز ) اُڈپی کے نیجارومیں ماں اورتین بچوں کےبہیمانہ قتل معاملےمیں ریاستی حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کے طورپر سرکاری سنئیر وکیل شیوپرساد آلوا کو نامزد کرتےہوئے حکم جاری کیا ہے۔
نیجاروکے بھیانک قتل کے متعلق ضلع اور سیشن عدالت میں ہونےو الی سنوائی کےدوران حکومت کی نمائندگی کے لئے شیوپرساد آلوا کو خصوصی سرکاری وکیل کے طورپر اگلے حکم نامے تک نامزد کیاگیا ہے۔اس سلسلےمیں متاثرہ خاندان نے ریاستی حکومت ، وزیرا علیٰ اور وزیر داخلہ سے کئی مرتبہ درخواست کی تھی کہ حکومت پبلک پراسیکیوٹر کے طورپر شیوپرساد آلوا کو نامز دکیا جائے ۔