اُڈپی میں ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کے قتل کے الزام میں گرفتار پروین چوگلے کے گھر سے پولس نے برآمد کیا چاقو ؛ دیگر اشیاء بھی ہوئی بازیافت

اُڈپی، 18 نومبر 19/نومبر (ایس او نیوز) : اُڈپی پولیس نے نیجارو میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کیس میں گرفتار پروین چوگلے (39) کے مکان سے قتل میں استعمال کی گئی چاقو کو ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یاد رہے کہ پروین چوگلے جسے 15 نومبر کو بیلگام کے کڈوچی میں گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے اسے 16 نومبر کو عدالت میں پیش کرکے 14 دن کی پولیس کسٹڈی حاصل کی تھی، جس کے دوران اس سے پوچھ گچھ کے بعد جرم میں استعمال شدہ ہتھیار کو برآمد کرلیا گیا۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ ملزم تفتیش کے دوران مناسب معلومات نہ دے کر پولیس کو گمراہ کر رہا تھا۔
پروین جس نے مبینہ طور پر پولس کے سامنے اپنے جرم کا ارتکاب کیا تھا ، پتہ چلا ہے کہ تفتیش کرنے کے دوران وہ بار بار پولس کو گمراہ کررہا تھا۔ اُس نے پہلے پولس کو بتایا تھا کہ اُس نے اُڈپی سے منگلور جاتے ہوئے راستے میں ہی کہیں چاقو پھینک دیا ہے بعد میں اس نے بتایا کہ اس نے اسے منگلور میں اپنے گھر کے قریب پھینکا تھا۔ اس بنیاد پر جب گھر اور گردونواح میں مکمل تلاشی لی گئی تو اس کے مینگلور کے بیجائی میں واقع فلیٹ سے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو برآمد ہوگیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے جرم میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء بشمول ماسک، خونی کپڑے اور کار کو بھی ضبط کرلیا ہے۔