اُڈپی کے اُچھیلا میں ہندو شمشان میں  دلتوں کو نعش جلانے کا موقع فراہم کرنے سے انکار : پنچایت دفتر کے سامنے دلتو ں کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th January 2020, 9:28 PM | ساحلی خبریں |

اُچھیلا(اُڈپی):28؍جنوری(ایس اؤ نیوز)پچھلے کئی عرصے سے کاپوتعلقہ کے اُچھیلا دیہات میں عوامی ہندو شمشان میں دلتوں کی نعشوں کو جلانے کا موقع فراہم نہ کئے جانےپر سخت برہم دلتوں نے دلت سنگھرش سمیتی (امبیڈکرواد) اُڈپی ضلع سمیتی کی طرف سے ایک دلت کی موت ہونے پر دیہات کے گرا م پنچایت دفتر کے سامنے نعش رکھ کر احتجاج کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اخبارنویسوں سے گفتگو کرتےہوئے دلت لیڈر شیام راج بھرتی نے بتایا کہ ’’ اُڈپی ضلع کاپو تعلقہ کے اُچھیلا میں ایک عوامی ہندو شمشان ہے،صدیوں سے  متعلقہ شمشان میں دلتوں کی نعشوں کو جلانے نہیں دئیے جانے کا انہوں نے الزام لگایا، صرف اعلیٰ ذات کے موگویروں کو ہی منظوری دی جاتی ہے، جب کہ وہ ایک سرکاری شمشان ہے جہاں دلتوں کاانکار کیا جاتاہے، اس سلسلےمیں ڈی ایس ایس سنگھرش کرتی رہی ہے ، ضلع انتظامیہ کی طرف سے لاکھوں روپئے کی امداد منظورہونے کے باوجود کچھ کام نہیں کئے جانے کا بھی الزام عائد کرتےہوئے بتایا کہ انہی وجوہات کی بنا آج اُچھیلا بڑا گرام پنچایت حدود کے ایک دلت شنکر(80)  کی موت ہونے پر ان کی نعش جلانے کہیں جگہ نہیں ملنے کی وجہ سے  پنچایت دفتر کے سامنے ہی اس کو جلانے کی تیاری کرنےکی بات کہی۔

ہندو شمشان میں اجازت نہیں دینے سے برہم دلت لیڈران نے سوال کیا کہ  ’ہم سب ایک ہیں ،ہم سب ہندو ‘ کہنے والے سنگھ پریوار لیڈران اب کہاں ہیں۔ رکن اسمبلی لال جی ٹنڈن کے خلاف نعرے بازی کی۔

کاپو کے تحصیلدار محمد اسحق جائے وقوع پہنچ کر دلت لیڈران سے گفتگو کرتےہوئے بیلپو گرام پنچایت کے شمشان میں انتظام کرنے کی بات کہی۔ مگر دلت لیڈروں نے اس کا انکار کرتےہوئے اسی شمشان میں نعش جلانے کے لئے انتظام کرنے کی مانگ کی اور کہاکہ ضلع ڈی سی جائے وقوع پہنچ کر مسئلہ کا حل نکالنے پرزور دیتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھا۔ ایڈیشنل ڈی سی سداشیو پربھو ،تحصیلدار اور پولس کے ساتھ وغیرہ کے ساتھ جائے وقوع پہنچ کر بتایاکہ متعلقہ شمشان کی توسیع کاکام جاری ہے، لیکن ایک طبقہ دوسرے طبقے کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت میں عرضی داخل کی ہے، فوری طورپر ضلع انتظامیہ کارروائی کرتےہوئے اسٹے آرڈر کو نکال باہر کرنے کی کارروائی کرنے کا تیقن دینے کے بعد 4گھنٹوں سے جاری احتجاج ختم ہوا۔ اور مہلوک کے ذاتی زمین میں ہی ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔