اڈپی ضلع میں کل 9اگست کوبھی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان۔ جنوبی کینرا میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th August 2019, 11:00 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 8/اگست (ایس او نیوز) اڈپی ضلع کی ڈپٹی کمشنر ہیپسبا رانی کورلاپتی نے موسلادھار بارش کے پس منظر میں تعلیمی اداروں کو گزشتہ دو دنوں سے دی گئی چھٹی میں مزید توسیع کرتے ہوئے 9اگست کے لئے بھی چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے جاری بھاری برسات مزید 48گھنٹوں تک جاری رہ سکتی ہے۔اسی بات کو سامنے رکھتے ہوئے ڈی سی نے مزید ایک دن کے لئے چھٹی کو بڑھا دیا ہے۔ 

دوسر ی طرف جنوبی کینرا کے ڈپٹی کمشنر سسی کانت سینتھل نے اعلان کیا ہے ضلع میں دو دن کی چھٹیوں کے بعد9اگست کو تمام اسکول اور کالج پوری طرح کھل جائیں گے اور حسب معمول تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ڈی سی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشیل میڈیا پر جنوبی کینرا میں 9اگست کوچھٹی کا جو مسیج آرہا ہے وہ جھوٹا اور گمراہ کن ہے۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے چھٹی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔چند شرپسند عناصر ڈی سی کے آرڈر میں تاریخ بدل کر گمراہ کرنے والا مسیج نشر کررہے ہیں۔اس لئے عوام سے ان افواہوں پر دھیان نہ دینے کی درخواست کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ڈی سی نے عوام کو الجھن میں ڈالنے والی اس قسم کی شرارت کرنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کرنے کی بھی تنبیہ دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔