ترکی کے صدر طیب اردوغان کی طرف سے خوش خبری..! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  سمیع اللّٰہ خان

Source: S.O. News Service | Published on 22nd August 2020, 4:52 PM | آپ کی آواز | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دو دن پہلے ترکی صدر نے تُرکوں کو خوش خبری سنانے کا اعلان کیا تھا چنانچہ (جمعہ کو  ترکی میں) نئے سال کی شروعات میں یکم محرم الحرام کو ‏رجب طیب اردوغان نے  ترک قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے بتلایا کہ: بحرہ اسود میں ترکی کو 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے وسیع ذخائر ملے ہیں، فصیح سونداج ڈرلنگ شپ کے ذریعے ترکی نے بحرہ اسود میں گیس کے بڑے ذخائر حاصل کئے ہیں, بحرہ اسود سے ملنے والے گیس ذخائر 2023 تک عوام تک پہنچ جائیں گے ترکی کی تاریخ میں گیس کی یہ سب سے بڑی دریافت ہے، یہاں سے 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر ملے ہیں، ڈرلنگ سے جو نتائج سامنے آئے ہیں توقع ہے کہ یہاں سے مزید قدرتی وسائل حاصل ہوں گے۔

جامع کاریا کی بازیابی: اسی کے ساتھ دوہرا درد دیتے ہوئے آیا صوفیا کی طرح اب اردوغان نے آج استنبول کی ایک اور تاریخی مسجد جامع کاریا جسے لبرل اتاترک کے عہد میں میوزیم بنا دیا گیا تھا اسے دوباره مسجد کے طور پر شروع کرنے کا اعلان کرکے بازنطینی صلیبی دنیا کو ایک اور درد دیا ہے!

 تیل اور گیس کی تلاش میں جانے والے "فصیح" بیڑے کو اردوغان نے خود الوداع کہا تھا، جس نے بالآخر کامیابی حاصل کی ہے، مزید گیس اور تیل کی تلاش جاری ہے، گیس کے یہ ذخائر ترکی کو خود کفیل اور مزید مستحکم بنائیں گے، ترک قوم کو مضبوط اور سپر پاور بننے کے لیے زیادہ سے زیادہ قدرتی ذخائر حاصل کرنے کی ضرورت ہے جس میں ترکی کامیابی سے ہمکنار ہونے لگا ہے، ترکوں کی یہ ترقی یقینی طور پر یوروپ ، مغرب اور صہیونی دنیا کے لیے نیند خرابی اور مزید عناد کا سبب بننے والی ہے۔

اور مومنین! تو بہرحال فطری طور پر اس زوال کے دور میں ہر مومن کو ایک ابھرتی ہوئی مومن قوم کی معاشی ترقی سے خوشی ہوگی ہی اور وہ خیر و برکت کی دعائیں کریں گے، اس کے علاوہ تیسری قسم سے تو آپ واقف ہی ہوں گے جو ہماری صفوں میں ہمیشہ رہے ہیں! 

یہ بھی خبر آرہی ہے کہ جیسے ہی اردوغان نے یہ اعلان کیا ترکی کرنسی لیرا کی قدر میں بھی اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے، یہ ماشاء الله بڑی کامیابی ہے، اللّٰہ ترکوں کی مدد فرمائے، انہیں مزید مضبوطی اور ایمانی قوت عطاء فرمائے، جہاں پر خلافت کو استعماری طاقتوں نے ختم کرنے کی کوشش کی، لیکن عثمانیوں کے جانشین زندہ بھی ہیں اور پابندِ عہد بھی نظر آتےہیں، بتدریج کامیابی حاصل کرتے وہ بحالئ عروج کی سمت مستقل مزاجی سے سفر کر رہے ہیں، امید ہے کہ وہ اپنے پُرکھوں کی میراث کو مکمل طور پر حاصل کرلیں گے کہ یہ میراث عالم اسلام کے لیے قوت اور سطوت کا استعارہ ہے، اس خوش خبری کے ساتھ ساتھ اردوغان نے عزم کرتے ہوئے کہا ہیکہ: ‏ ترکی جب تک گیس کا ایکسپورٹر نہیں بن جاتا اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، اللھم آمین۔

سمیع اللّٰہ خان

ایک نظر اس پر بھی

سماجی زندگی میں خاندانی نظام اور اس کے مسائل۔۔۔۔۔۔از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

 سماج کی سب سے چھوٹی اکائی خاندان ہوتا ہے، فرد سے خاندان اور خاندان سے سماج وجود میں آتا ہے، خاندان کو انگریزی میں فیملی اور عربی میں اُسرۃ کہتے ہیں، اسرۃ الانسان کا مطلب انسان کا خاندان ہوتا ہے جس میں والدین ، بیوی بچے اور دوسرے اقربا بھی شامل ہوتے ہیں، خاندان کا ہر فرد ایک ...

تحریک آزادی اور امارت شرعیہ۔۔۔۔۔۔از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

امارت شرعیہ کے اکابر نے غلام ہندوستان کو آزاد کرانے کے لئے جو جہد کی، وہ تاریخ کا روشن باب ہے،ترک موالات، خلافت تحریک اورانڈی پینڈینٹ پارٹی کا قیام تحریک آزادی کو ہی کمک پہونچانے کی ایک کوشش تھی، بانی امارت شرعیہ حضرت مولانا ابوالمحاسن محمد سجاد علیہ الرحمہ(ولادت ...

بھٹکل: تعلیمی ادارہ انجمن کا کیسے ہوا آغاز ۔سوسال میں کیا رہیں ادارے کی حصولیابیاں ؟ وفات سے پہلےانجمن کے سابق نائب صدر نے کھولے کئی تاریخی راز۔ یہاں پڑھئے تفصیلات

بھٹکل کے قائد قوم  جناب  حسن شبر دامدا  جن کا گذشتہ روز انتقال ہوا تھا،   قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین ، قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم سمیت بھٹکل کے مختلف اداروں سے منسلک  تھے اور  اپنی پوری زندگی  قوم وملت کی خدمت میں صرف کی تھی۔بتاتے چلیں کہ  جنوری 2019 میں ...

تفریح طبع سامانی،ذہنی کوفت سے ماورائیت کا ایک سبب ہوا کرتی ہے ؛ استراحہ میں محمد طاہر رکن الدین کی شال پوشی.... آز: نقاش نائطی

تقریبا 3 دہائی سال قبل، سابک میں کام کرنے والے ایک سعودی وطنی سے، کچھ کام کے سلسلے میں جمعرات اور جمعہ کے ایام تعطیل میں   اس سے رابطہ قائم کرنے کی تمام تر کوشش رائیگاں گئی تو، سنیچر کو اگلی ملاقات پر ہم نے اس سے شکوہ کیا تو اس وقت اسکا دیا ہوا جواب   آج بھی ہمارے کانوں میں ...

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔