تفریح طبع سامانی،ذہنی کوفت سے ماورائیت کا ایک سبب ہوا کرتی ہے ؛ استراحہ میں محمد طاہر رکن الدین کی شال پوشی.... آز: نقاش نائطی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd October 2021, 1:42 AM | آپ کی آواز | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

تقریبا 3 دہائی سال قبل، سابک میں کام کرنے والے ایک سعودی وطنی سے، کچھ کام کے سلسلے میں جمعرات اور جمعہ کے ایام تعطیل میں   اس سے رابطہ قائم کرنے کی تمام تر کوشش رائیگاں گئی تو، سنیچر کو اگلی ملاقات پر ہم نے اس سے شکوہ کیا تو اس وقت اسکا دیا ہوا جواب   آج بھی ہمارے کانوں میں گونجتا رہتا ہے۔ اسکا کہنا تھا کہ ہفتہ بھر معاشی تگ و دود اور مصروفیت کے بعد، اپنے ذہنی سکون  کی خاطراور اپنے بیوی بچوں کو کچھ وقت دینے کے لئے، میں اپنے آپ کو معشیتی تگ و دو سے بالکلیہ  ماورا  رکھتا ہوں اور ایک ڈیڑھ دن کے لئے اچھی طرح مسرورئیت سے گزارنے سے تازہ دم  ہوجاتا ہوں، اس کا کہنا تھا کہ  پورا ہفتہ اپنی معشیتی مصروفیات سے انصاف کرنے کے لئے   چھٹی کے اوقات میں موبائل کو بند رکھ کر میں ہر قسم  کے بیرونی معشیتی عالم سے کٹ کر، خالصتاً فیملی والا بن جایا کرتا ہوں۔

ہم آل تجار اہل نائط کو تو عموما زندگی بھر چھٹی نصیب ہی نہیں ہوتی۔ جائے معاش دن بھر کی تجارتی تھکان اور ہفتہ واری تعطیل کے دن کچھ اور زیادہ مصروفیات، چھ آٹھ مہینے سال دو سال بعد چھٹی پر وطن آنے کے بعد عوائل کی ذمہ داریوں کے جھمیلے  میں ہمیں گویا تازہ دم ہونے ہی نہیں دیتے۔ ایسے میں سال میں ایک آدھ دن ایسے تفریحی پروگرام یقینا باعث سکون قلب و ذہن ہوا کرتے ہیں۔

الجبیل کے ساکن ہم تجار و خدام اہل نائط کا بیسیوں سال سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ الجبیل بیچ پر یا ایسے تفریحی  استراحات میں  سال میں ایک دو دن  کچھ گھنٹوں کے لئے پکنک منانے کے لئے نکل جاتے ہیں جس کے دوران کافی تفریحی پروگرام سے محظوظ ہوتے ہیں،کچھ شرارتیں اور کچھ دوسرے  پروگرام کرتے ہوئے خوب مزے کرتے ہیں۔ بھٹکلی بریانی،باربیکیو چکن و دیگر کھانوں کو سلیقہ سےتو، کبھی جھپٹا جھپٹی کھاتے ہوئے، اپنی شراتوں سے سال بھر کی اپنی ذہنی کوفت کو دور کیا کرتے ہیں۔

کل جمعرات الجبیل استراحہ میں کچھ یار دوستوں نے ایسی ہی ایک تفریحی پکنک پارٹی کا انتظام  کیا تھا۔ دو بکروں کی بریانی 75 مرغوں کے باربیکیو و دیگر کھانوں پر مشتمل تیراکی و نغمہ سرائی اور مختلف پروگرامات کے ساتھ، کل کی پارٹی کچھ اس لحاظ سے مختلف  رہی کہ سابقہ تین دہائیوں سے ریاض الخرج میں مصروف معاش رہنے کے بعد، بالآخر اپنے آباء و اجداد کے سرمایہ حیات  تجارت سے منسلک رہ کر، سابقہ آٹھ دس سالوں  سے الجبیل میں رہتے ہوئے اور منطقہ شرقیہ جماعت میں نائب صدر کے عہدے پر براجمان رہتے ہوئے، قوم و ملت کی خدمت کرنے والے محمد طاہر رکن الدین کے، یہاں مملکت سے تقاعد یا خودساختہ ریاٹئرڈمنٹ لے کر، اپنے آبائی وطن تجارت کرنے کی نیت سے مستقل سعودیہ چھوڑنے والے، اپنے ساتھی کی شال پوشی کی گئی تھی۔ اللہ ان سے مرتے دم تک قوم و ملت کی خدمات لے، ہم انکے لئے یہی دعا کرسکتے ہیں۔

ہمارے خیال میں اپنے سال بھر کے معشیتی سفر کے دوران،اپنی ذہنی کوفت سے ماوارئیت ہی کی خاطر،ایسے پکنک پروگرام مناتے رہنا چاہئیے تاکہ ذہنی کوفت سے آزاد تازہ دم ہوکر اپنا معشیتی سفر جاری و ساری رکھ سکیں۔وماعلینا الا البلاغ

ایک نظر اس پر بھی

تبلیغی جماعت اور اس کے عالمی اثرات ..... از: ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی (بھٹکلی)

​​​​​​​اسلام کا یہ اصول ہے کہ جہاں سے نیکی پھیلتی ہو اس کا ساتھ دیا جائے اور جہاں سے بدی کا راستہ پُھوٹ پڑتا ہو اس کو روکا جائے،قرآن مجید کا ارشاد ہے۔”تعاونوا علی البرّ والتقوی ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان“

سماجی زندگی میں خاندانی نظام اور اس کے مسائل۔۔۔۔۔۔از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

 سماج کی سب سے چھوٹی اکائی خاندان ہوتا ہے، فرد سے خاندان اور خاندان سے سماج وجود میں آتا ہے، خاندان کو انگریزی میں فیملی اور عربی میں اُسرۃ کہتے ہیں، اسرۃ الانسان کا مطلب انسان کا خاندان ہوتا ہے جس میں والدین ، بیوی بچے اور دوسرے اقربا بھی شامل ہوتے ہیں، خاندان کا ہر فرد ایک ...

تحریک آزادی اور امارت شرعیہ۔۔۔۔۔۔از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

امارت شرعیہ کے اکابر نے غلام ہندوستان کو آزاد کرانے کے لئے جو جہد کی، وہ تاریخ کا روشن باب ہے،ترک موالات، خلافت تحریک اورانڈی پینڈینٹ پارٹی کا قیام تحریک آزادی کو ہی کمک پہونچانے کی ایک کوشش تھی، بانی امارت شرعیہ حضرت مولانا ابوالمحاسن محمد سجاد علیہ الرحمہ(ولادت ...

بھٹکل: تعلیمی ادارہ انجمن کا کیسے ہوا آغاز ۔سوسال میں کیا رہیں ادارے کی حصولیابیاں ؟ وفات سے پہلےانجمن کے سابق نائب صدر نے کھولے کئی تاریخی راز۔ یہاں پڑھئے تفصیلات

بھٹکل کے قائد قوم  جناب  حسن شبر دامدا  جن کا گذشتہ روز انتقال ہوا تھا،   قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین ، قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم سمیت بھٹکل کے مختلف اداروں سے منسلک  تھے اور  اپنی پوری زندگی  قوم وملت کی خدمت میں صرف کی تھی۔بتاتے چلیں کہ  جنوری 2019 میں ...

دہلی میں قانون و انتظامیہ ناکام، خواتین اور کاروباری طبقہ خوفزدہ، کیجریوال کی مرکز پر تنقید

دہلی میں قانون کے نظام کی خراب صورتحال پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کی بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں ایک خوف کا ماحول چھایا ہوا ہے، خواتین میں عدم تحفظ کا احساس ...

ایکناتھ شندے وزارت اعلیٰ کی قربانی کے باوجود وزارت داخلہ پر قائم

مہاراشٹر میں انتخابات کے نتائج کے تقریباً ۱۲ دن بعد ۵ دسمبر کو نئی حکومت کے حلف برداری کا اعلان کیا گیا تھا، مگر ابھی تک نئی حکومت کے بنیادی خطوط واضح نہیں ہو سکے ہیں اور نہ ہی وزارت اعلیٰ کے عہدے کا کوئی فیصلہ سامنے آیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایکناتھ شندے اپنے آبائی گاؤں ستارا ...

چندرچوڑ کے تبصروں نے مسائل کا نیا سلسلہ جنم دے دیا: جے رام رمیش کا بیان

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے 30 نومبر کو ایک بیان میں کہا کہ سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے عبادت گاہوں کے قانون سے متعلق دیے گئے بیانات نے ایک پیچیدہ صورتحال پیدا کر دی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بیانات ایک ایسا معاملہ ...

بابا صدیقی قتل معاملہ: ممبئی پولیس نے 26 ملزمان کے خلاف لگایا مکوکا

این سی پی لیڈر بابا صدیقی قتل معاملے میں ممبئی پولیس نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 26 ملزمین پر مکوکا (مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ) لگا دیا ہے۔ افسران نے ہفتہ کے روز اس تعلق سے جانکاری دی۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ بابا صدیقی قتل معاملہ میں اب بھی 3 ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

منی پور میں تشدد، تھانے کو آگ لگانے کے الزام میں 8 افراد زیر حراست

منی پور میں کوکی اور میتیئی برادریوں کے درمیان 3 مئی سے شروع ہونے والا خونی تنازعہ تاحال ختم نہیں ہو سکا، جس کے باعث ریاست کے حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ ہفتہ کو پولیس نے بتایا کہ ’’منی پور کے ایک پولیس اسٹیشن اور کئی اراکین اسمبلی کے گھروں پر حملے کے الزام میں 8 افراد کو حراست میں ...

ہندوستانیوں کو امریکہ کی طرف راغب ہونے پر ایس ڈی پی آئی نے اُٹھایا سوال؛ کیا مودی کے اچھے دن امریکہ میں ہیں؟

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی جنرل سکریٹری پی عبدالمجید فیضی نے آج اخباری بیان جاری کرتے ہوئے سوال اُٹھایا ہے: "کیا مودی کے 'اچھے دن' صرف امریکہ میں ہیں؟" کیونکہ مودی کے اچھے دن دراصل ہزاروں ہندوستانیوں کو امریکہ کی طرف راغب کر رہے ہیں۔