مہاتما گاندھی کی 150ویں جینتی پر ملک بھر میں مختلف پروگرامس؛ اُترپردیش کے سنبھل النور پبلک اسکول میں بھی پیش کیا گیا خراج عقیدت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd October 2019, 6:44 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سنبھل  2/اکتوبر (ایس او نیوز)  بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے موقع پر ملک بھر  مختلف پروگراموں کے  ذریعے اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا، بعض علاقوں میں صفائی مہم چلائی گئی،  بعض علاقوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کو سختی کے ساتھ نافذ کیا گیا، بعض  جگہوں پر اسپتالوں میں مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے  اُنہیں پھل اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں جبکہ بعض  جگہوں پر اس تعلق سے  پروگرامس بھی منعقد کئے گئے۔

  گاندھی جینتی کے موقع پر ریاست اُترپردیش کے سنبھل میں واقع  النور پبلک اسکول میں ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت کے بعد قومی گیت سے ہوا۔ النور پبلک اسکول کی رفعہ ناز، محمد ہشام، نوید عالم، عباس کمال اور محمد ارسلان نے مہاتما گاندھی کی شخصیت اور اُن کی خدمات پر تقاریر کیں۔ نرسری کلاس کے معصوم بچوں نے گاندھی جی سے متعلق نظمیں پڑھ کر سنائیں۔ جہاں مہاتما گاندھی کا ذکر آئے وہاں ہندوستان کا نام نہ آئے، یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے، لہٰذا اسکول کے طلبہ وطالبات نے ”سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا“، ”میرے پیارے وطن“، ”طاقت وطن کی ہم سے ہے“ اور ”اے وطن آباد رہے تو“ نظموں کو خوبصورت انداز میں ایکشن کے ساتھ پڑھا، جس کو حاضرین نے بہت پسند کیا۔

النور پبلک اسکول کے ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی نے کہا کہ موجودہ دور میں بھی گاندھی جی کے اصولوں پر عمل کرکے ملک میں پیدا شدہ تشدد کے ماحول کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر نجیب قاسمی نے کہاکہ مہاتما گاندھی تمام مذاہب کا مکمل احترام کرتے تھے۔ اور ہندوستانی قوانین میں ہر شخص کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل اجازت ہے۔ مہمان خصوصی، نامور طبیب اور سماجی کارکن ڈاکٹر یو سی سکسینا نے بہت کم وقت میں اسکول کے قائم ہونے اور بچوں کی بہترین کارکردگی پر النور پبلک اسکول کے ذمہ داروں اور اسٹاف کے ممبران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے بچوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ موجودہ دور میں پڑھنے کے علاوہ سیکھنے کے بہت سے مواقع آپ کومہیا ہیں جو اُن کے دور میں موجود نہیں تھے۔ ڈاکٹر سکسینا نے مزید کہا کہ جب وہ بچوں کی عمدہ کارکردگی دیکھ رہے تھے تو اُن کا دل چاہ رہا تھا کہ وہ بھی اِس وقت ایک بچہ ہوتے اور بچوں کی طرح ثقافتی پروگرام میں حصہ لیتے۔ ڈاکٹر سکسینا نے کہا 2 اکتوبر گاندھی جی کے یوم پیدائش کے ساتھ ہندوستان کے دوسرے وزیر اعظم لال بہادر شاستری کا بھی یوم پیدائش ہے، ہمیں کم از کم گاندھی جی سے صفائی ستھرائی اور لال بہادر شاستری سے سادگی سیکھنی چاہئے۔

مہمان اعزازی اور سماجی کارکن مشیر خان ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں پلاسٹک کے سامان کے بائیکاٹ کے ساتھ لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے اور صفائی مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہئے۔ اس موقع پر مشیر خان ترین نے النور پبلک اسکول کے ذمہ داروں کو مبارک باد پیش کی کہ صرف تین ماہ میں اسکول کی عالیشان عمارت تعمیر کرکے صحیح سمت اسکول کو چلارہے ہیں۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض النور پبلک اسکول کے پرنسپل محمد حیات وارثی نے بخوبی انجام دئے۔ 31 اگست 2019ء کو النور پبلک اسکول میں تحریری مسابقہ کا انعقاد عمل میں آیا تھا، اس موقع پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔ النور ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفئیر ٹرسٹ کے بانی ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی نے ٹرسٹ کی جانب سے مہمان خصوصی ڈاکٹر یو سی سکسینا اور مہمان اعزازی مشیر خان ترین کو میمنو سے نوازا۔ مولانا سہیل قاسمی، عبدالرحمن ایڈووکیٹ، سید محمد اسلم، ڈاکٹر ناظم، معظم خان، ماسٹر مقصود حسن، ماسٹر انظار عالم نے بھی گاندھی جی کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ پروگرام پر النور پبلک اسکول کے تمام ذمہ داروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا دی کہ اللہ تعالیٰ اس تعلیمی ادارہ کو دن دو گنی اور رات چار گنا ترقی عطا فرمائے۔ آخر میں ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی نے بچوں کے کامیاب ثقافتی پروگرام کے انعقاد پر اسکول کے پرنسپل محمد حیات وارثی، اسٹاف ممبر: محمد سہیم، فرہد محسن، انجم آرا، عذریٰ بی، عذریٰ خانم، فائضہ رحمان، نازیہ زینت، تبسم جہاں، رابعہ فہیم اور آسیہ رانی کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں اسکول میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کے ساتھ بچوں کے والدین اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...