پولیس انسپکٹروں  کے تبادلے ۔ دیواکر کو بھٹکل ٹاون میں انسپکٹر کی ذمہ داری؛ مہابلیشور نائک بنے بھٹکل مضافاتی تھانوں کے سرکل انسپکٹر

Source: S.O. News Service | Published on 9th October 2021, 1:13 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 9؍اکتوبر (ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے کُل 73 پولیس انسپکٹروں کے تبادلے اور عہدوں میں تبدیلی کے احکامات جاری کیے ہیں  جس میں ضلع اُترکنڑا کے تھانوں کے پولس اہلکار بھی شامل ہیں۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بھٹکل   سرکل پولیس انسپکٹر کی خدمات انجام دے رہے دیواکر پی ایم کا عہدہ تبدیل کرکے انہیں ترقی دی گئی ہے اور انہیں   اب  ٹاون پولیس اسٹیشن  میں   انسپکٹر کا درجہ دیا گیا ہے ۔

بھٹکل  مضافاتی  پولس تھانہ (جالی روڈ)، مرڈیشور مضافاتی پولس تھانہ اور منکی  مضافاتی  تھانہ کو چھ ماہ قبل آپ گریڈ کیا گیا تھا اور یہاں کسی سرکل پولس انسپکٹر کی تقرری نہیں کی گئی تھی، اب اِن تین تھانوں کے لئے سرکل پولس انسپکٹر کے طور پر مہابلیشور نائک کا تقرر کیا گیا ہے۔ مہابلیشور نائک  ضلع اُترکنڑا میں انٹرنل سیکوریٹی ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے، اب اُنہیں بھٹکل کے تین تھانوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اسی طرح کوسٹ  گارڈ پولیس سے وابستہ وسنت رامچارکا  تبادلہ کرتے ہوئے   اُنہیں  مضافاتی گوکرن پولیس اسٹیشن میں  تعینات کیا گیا ہے ۔ جبکہ ڈانڈیلی سرکل پولیس انسپکٹر پربھو آر گنگن ہلّی کو بنگلورو نگر  سی سی بی میں تبادلہ کیا گیا ہے۔

 ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ میں اپنی تعیناتی کے لئے مقام کا انتظار کررہے مہیندرا کمار کو کرناٹکا لوک آیوکتہ  میں ذمہ داری سونپی گئی ہے اسی طرح   بیلگاوی کاکتی پولیس اسٹیشن کے راگھویندرا ہلّور کو ضلع شمالی کینرا مہیلا پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی دی گئی ہے، پرانی ہبلی پولیس اسٹیشن کے شیوپّا ایس کمتگی کو ضلع شمالی کینرا ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ میں ٹرانسفر کیا گیا ہے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ سرکاری حکمنامہ متعلقہ انسپکٹروں کو کسی بھی تاخیر کے بغیر فوراً تبادلہ کیے گئے مقامات پر پہنچ کر چارج لینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...