ہوناور میں پھر گرم ہوا تجارتی بندرگاہ کا تنازعہ - ماہی گیر پر حملہ - وزیر ماہی گیری سے مداخلت کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 6th January 2024, 7:59 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور 6 / جنوری (ایس او نیوز) ہوناور کے کاسرکوڈ  ٹونکا میں مجوزہ تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کا تنازعہ پھر ایک بار گرم ہوگیا ہے کیونکہ مقامی ماہی گیروں نے الزام لگایا ہے کہ ہوناور پورٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی اب غنڈوں کی مدد سے تعمیری کام کو آگے بڑھانے پر تُل گئی ہے جس کے نتیجے میں ماہی گیروں اور کمپنی کے غنڈوں کے بیچ تصادم کا معاملہ پیش آیا ہے ۔
    
اس معاملے کو ماہی گیروں نے وزیر برائے ماہی گیری و ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کے علم میں لاتے ہوئے ان سے مداخلت کرنے اور تعمیری کام روکنے کا مطالبہ کیا ۔ 
    
وزیر منکال وئیدیا نے ضلع ایس پی وشنو وردھن نے ہوناور میں طلب کرکے ماہی گیر لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی اور پورے مسئلہ کی جانکاری حاصل کی ۔ وزیر موصوف نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ہدایت دی کہ بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی سڑک تعمیر کرنے کی جن لوگوں نے کوشش کی ہے ان کے خلاف کڑی قانونی کارروائی کی جائے ۔ ماہی گیروں کو مناسب تحفظ فراہم کیا جائے ۔ بندرگاہ کے افسران کو بھی وزیر منکال وئیدیا نے ہدایت دی اس  منصوبے سے متعلق کسی سڑک کی تعمیر کا کام ہرگز نہ کیا جائے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ ہونار پورٹ کمپنی کی طرف سے اب بندرگاہ کی تعمیر کے لئے زور زبردستی کا راستہ اختیار کیا جا رہا ہے ۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے تجارتی بندرگاہ سے متعلقہ سڑک کی تعمیر کا کام اب پھر سے شروع کیا گیا تو ہزاروں مقامی ماہی گیروں نے اسے روکنے کی کوشش کی ۔ اس دوران کمپنی کی طرف سے 45 سے زیادہ غنڈوں نے ماہی گیروں احتجاجی ماہی گیروں سے ٹکرانے کی کوشش کی مگر مقامی ماہی گیروں نے انہیں واپس لوٹنے پر مجبور کیا ۔ اس وجہ سے ماحول کشیدہ ہوگیا ۔ جب احتجاجی ماہی گیر بھی اپنے اپنے گھر واپس لوٹ گئے تو سرکاری اسپتال میں مریض سے ملاقات کرکے واپس لوٹنے والے سندیش سبرایا تانڈیل نامی ماہی گیر پر پولیس کی موجودگی میں ہی حملہ کیا گیا ۔ اس ضمن میں پولیس نے پانچ ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔
    
ایسا لگتا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے سرد پڑا ہوا تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کا مسئلہ اب پھر ایک بار سخت احتجاجی مرحلے میں داخل ہوگا اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید شدت پیدا ہوگی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...