بھٹکل کے اسٹوڈینٹس سمیت ضلع بھر کے ٹاپرس کو کاروار میں خصوصی تہنیت اور بیسٹ اسٹوڈینٹس کا خطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th July 2019, 5:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 15/جولائی (ایس او نیوز)  کرناٹکا کے پسماندہ ذات اور پسماندہ طبقات ملازمین کے متحدہ محاذ اترکنڑا شاخ کی طرف سے کاروار شہر کے ضلع رنگ مندر میں   ایس ایس ایل سی اور پی یوسی میں ٹاپ کرنے والے ضلع اُترکنڑا  کے اسٹوڈینٹس  کی شال پوشی کے ساتھ   تہنیت کی گئی اور اُنہیں بیسٹ اسٹوڈینٹس کے اعزاز سے نوازا گیا۔

 بیسٹ اسٹوڈینٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی  بھٹکل کی طالبات میں   ہُمنا بنت ڈاکٹر سمیع اللہ  اور   نُسینہ بنت الطاف کوبٹے  شامل ہیں جنہوں نے نہ صرف تعلقہ بھر میں بلکہ ضلع اُترکنڑا میں  بالترتیب اول اور دوم مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ یہ دونوں  انجمن  کی طالبات ہیں۔ انہیں اعزاز کے ساتھ ساتھ سرٹی فیکٹ اور میمنٹو  بھی دئے گئے۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے  محاذ کے صدر منوج نے بتایا کہ  ضلع بھر کے سب سے ٹاپ پچاس اسٹوڈینٹس کو  ہر سال  خصوصی اعزاز سے نوازا جاتا ہے جس میں ایس ایل سی، پی یوسی شعبہ آرٹس، شعبہ کامرس اور شعبہ سائنس کے اسٹوڈینٹس  شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ابتدا میں ہم پسماندہ  و پچھڑے طبقے کے  طلبا و طالبات کی تہنیت کرتے تھے، مگر اب  دیگر طبقات کے اسٹوڈینٹس کی بھی تہنیت کرتے ہیں۔ انہوں نے ضلع کے مختلف تعلقہ جات سے تشریف فرما تمام ہونہار  اسٹوڈینٹس  کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھنے اور  ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کرنے کی  اپیل کی ۔

محکمہ بندرگاہ کے ڈائرکٹر کیپٹن  سوامی نے امبیڈکر کی تصویر کو پھول مالا پہناتے ہوئے پروگرام کا افتتاح کیا۔  پروگرام میں ڈی ڈی پی یو ،ایم جی پول۔ میونسپل کارپوریشن کے معاون انجنئیر موہن راج ، اے سی ایف منجوناتھ ناوی  سمیت کئی  ذمہ داران  موجود   تھے۔

آر وی دیش پانڈے میموریل ٹرسٹ کی طرف سے بھی تہنیت:   نُسینہ بنت الطاف کوبٹے نے بتایا کہ   ضلع بھر میں دوسرا رینک حاصل کرنے پر اُنہیں  آر وی دیش پانڈے میموریل ٹرسٹ کی جانب سے بھی  ہلیال آنے کی دعوت دی گئی تھی، مگر وہ  وہاں شریک نہیں ہوسکی،ا لبتہ  ٹرسٹ کی جانب سے انہیں  بیسٹ اسٹوڈینٹ کی سرٹی فیکٹ اور میمنٹو  ارسال کیا گیا ساتھ ہی   دیشپانڈے ٹرسٹ کی جانب سے  ہمت آفزائی کے طور پر ایک  چیک بھی پیش کیا گیا اور اُنہیں مبارکباد  دی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔