لوک سبھا انتخابات کے لیے ٹی ایم سی کی امیدواروں کی فہرست جاری، یوسف پٹھان کا نام شامل

Source: S.O. News Service | Published on 10th March 2024, 6:38 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولکاتا، 10/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے مغربی بنگال کی تمام 42 سیٹوں کے لیے لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ سابق کرکٹر یوسف پٹھان بہرام پور لوک سبھا سیٹ سے ٹی ایم سی کے امیدوار ہوں گے۔ اس کے علاوہ ٹی ایم سی نے مہوا موئترا کو بنگال کی کرشن نگر لوک سبھا سیٹ سے دوبارہ امیدوار بنایا ہے۔

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے 42 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ انہوں نے بتایا کہ آسنسول سے لوک سبھا سیٹ کے لئے ٹی ایم سی کے امیدوار شتروگھن سنہا ہوں گے۔ ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ ترنمول کانگریس مغربی بنگال میں اکیلے الیکشن لڑے گی۔ اس کے علاوہ آسام اور میگھالیہ میں بھی الیکشن لڑے گی۔ اکھلیش یادو کے ساتھ یوپی میں ایک سیٹ پر الیکشن لڑنے کی بات چیت چل رہی ہے۔

ٹی ایم سی کی فہرست میں یہ نام شامل ہیں: کوچ بہار (ایس سی) - جگدیش سی بسونیاط، علی پور دوار (ST)- پرکاش چک بدائک، جلپائی گوڑی (ایس سی) - نرمل چودھری رائے، دارجلنگ- گوپال لاما، رائے گنج- کرشنا کلیانی، بلورگھاٹ- بپلب مترا، مالدہ نارتھ- پرسون بنرجی، مالدہ جنوبی- شاہنواز علی ریحان، جنگی پور- خلیل الرحمان، بہرام پور- یوسف پٹھان، مرشد آباد- ابو طاہر خان، کرشن نگر- مہوا موئترا، راناگھاٹ (ایس سی) - مکٹ منی ادھیکاری، بونگاؤں- وشواجیت داس، بیرک پور- پارتھا بھومک، دم دم- پروفیسر سوگتا رائے، باراسات- کاکولی گھوش دستیدار، جوئے نگر (ایس سی) - پرتیما منڈل، متھرا پور (ایس سی) - باپی ہلدر، ڈائمنڈ ہاربر- ابھیشیک بنرجی، جادھو پور- سیونی گھوش، کولکاتا جنوبی- مالا رائے، کولکاتا نارتھ- سدیپ بندوپادھیائے، ہاوڑہ- پرسون بنرجی، البیریا۔ساجدہ احمد، سیرامپور- کلیان بنرجی، ہگلی- رچنا بنرجی، آرام باغ (ایس سی) - متھالی داس، تملوک- دیبانگشو بھٹاچاریہ، کنٹھی - اتم بارک، گھاٹل- ​​دیپک ادھیکاری (دیو)، 33 جھارگرام (ایس ٹی) - کالی پاڑا سورین، مدنی پور- جون مالیہ، پرولیا- شانتارام مہتو، بانکورہ - اروپ چکرورتی، بشنو پور (ایس سی) - سجاتا منڈل، بردھمان پوربا (ایس سی) - ڈاکٹر شرمیلا سرکار، بردھمان درگاپور- کیرتی آزاد، آسنسول- شتروگھن سنہا، بولپور (ایس سی) - اسیت کمار مل، بیر بھوم - شتابدی رائے۔

مغربی بنگال کی تمام 42 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ٹی ایم سی کے اپنے امیدواروں کا اعلان کرنے پر کانگریس کے ایم پی جے رام رمیش نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس نے بار بار مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کا باعزت معاہدہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس نے ہمیشہ کہا ہے کہ اس طرح کے معاہدے کو مذاکرات کے ذریعے حتمی شکل دی جانی چاہیے نہ کہ یکطرفہ اعلانات کے ذریعے۔ کانگریس ہمیشہ چاہتی ہے کہ 'انڈیا' اتحاد مل کر بی جے پی کا مقابلہ کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، ...

راہول کو شہزادہ کہنے پر پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز؛ کہا راہول عوام کے مسائل جاننے کے لئے ہزاروں کلو میٹر کا کیا ہےسفر؛ مگر وہ شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں،نہیں سمجھ سکتے عوام کے

 کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز گجرات کے بناس کانٹھا میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کو شہزادہ کہنے پر وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ خود شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں۔

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...