مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2024, 5:56 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 4/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، وہ مہاراشٹر کو کیا سنبھالیں گے؟ شرد پوار نے اب اس بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ میں اس پر نہیں جانا چاہتا۔ ان کا خاندانی پس منظر فکر انگیز ہے۔ لیکن ہم ان کی ذاتی چیزوں پر نہیں بولیں گے۔‘‘

’ٹی وی 9 نیٹورک‘ کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں پی ایم مودی نے ادھو ٹھاکرے سے متعلق بھی کچھ باتیں کہی تھیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’ادھو ٹھاکرے میرے دشمن نہیں ہیں۔ مشکل وقت میں ان کی مدد کرنے والا میں پہلا شخص رہوں گا۔‘‘ اس کے جواب میں شرد پوار نے کہا کہ ’’انھوں نے (پی ایم مودی نے) لاکھ یہ بات کہی ہو، لیکن ہم دعا کرتے ہیں کہ ادھو ٹھاکرے کے لیے ایسا وقت کبھی نہ آئے جب انھیں مودی سے مدد مانگنے کی ضرورت پڑے۔‘‘

این سی پی-ایس پی چیف شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کچھ دوسری باتوں کو لے کر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے کئی وعدے کیے، لیکن انھیں پورا نہیں کیا۔ پی ایم مودی نے منموہن سنگھ کی تنقید کی اور ان پر تبصرہ کیا، لیکن آج وہ انہی کے فیصلوں کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی سے عوام ناخوش ہیں اور یہ انتخابی نتائج میں دکھائی دے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔

امیٹھی میں اسمرتی ایرانی کے خلاف عوام کا پھوٹا غصہ ، راجپوتوں نے کھائی بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی قسم

امیٹھی میں چھتریہ برادری کے لوگ مختلف مقامات پر اسمرتی ایرانی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ قسمیں کھا رہے ہیں اور لوگوں کو قسمیں دلوا رہے ہیں کہ وہ اس بار بی جے پی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق، کرنی سینا کے لوگ امیٹھی میں گھوم کر لوگوں کو قسمیں دلا ...

انتخابات کے اعدادوشمار پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جاری کیا نوٹس

ملک بھر میں انتخابی ماحول ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اب انتخابات کا پانچواں مرحلہ 20 مئی کو ہونا ہے۔ دریں اثنا، سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں پولنگ اسٹیشنوں پر ریکارڈ شدہ ووٹوں کے اکاؤنٹ کو فوری طور پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی مانگ گئی ہے۔