دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے کئی علاقوں میں زوردار بارش؛ مزید بارشوں کا الرٹ جاری

Source: S.O. News Service | Published on 12th February 2024, 11:07 PM | خلیجی خبریں |

دبئی، 12/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سات میں سے چھ ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فُجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں پیر کو گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں ایک طرف متعدد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیاوہیں موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔

میڈیا  رپورٹ کے مطابق اماراتی محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

شدید بارشوں کے پیش نظر دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں پیر کے دن تعطیل کا اعلان کردیا گیا، سرکاری و نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کا حکم جاری کیا گیا جبکہ حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر عسیر اور جازان کے بالائی علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہونے کی اطلاع ملی ہے، جس کے باعث وہاں پر بھی موسم خوشگوار ہوگیاہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسمان آبرآلود رہے گا جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

دبئی پولیس نے جاری کیا'الرٹ':

دبئی پولیس نے عوامی تحفظ کے لیے خصوصی 'الرٹس' جاری کیے ہیں۔ یہ 'سیفٹی الرٹس' آج پیر کے روز کی طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے سلسلے میں جاری کیے گئے ہیں۔ موسمیاتی مرکز کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ پیر کادن دبئی اور اس کے طول و عرض مین بد ترین طوفانی بارش کا دن ہے۔

اس لیے شہریوں کو اپنے تحفظ کے لیے خصوصی احتیاط کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کیونکہ یہ طوفانی بارش پورے متحدہ امارات میں ہو گی۔ اسی کے پیش نظر دو روز قبل امارات کے سرکاری ملازمین کے لیے حکم جاری کیا گیا تھا کہ وہ گھر سے اپنے سرکاری اور دفتری امور کی انجام دہی کریں گے۔

تازہ الرٹس میں پولیس نے کہا ہے کہ امارات میں موسمی تغیر کا امکان ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ طوفانی موسم میں ساحلوں سے دور رہیں۔ ندیوں کے بہاؤ کے راستوں سے دور رہیں۔ گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی محتاط رہیں اور حکام کی مسلسل ملنے والی ہدایات کی پیروی کریں۔

امارات کے مرکز برائے موسمیات نے اس سلسلے میں پیلے اور نارنجی رنگ کے الرٹس کی نشاندہی کی ہے۔ پیلے رنگ کا مطلب احتیاط کرنے کی ضرورت، جبکہ نارنجی رنگ کا مطلب مقابلتا زیاہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ اب پولس نے نارنجی کا الرٹ راس الخیمہ، شارجہ، ام القوئن اور دبئی کے لیے جاری کئے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔