مرڈیشور میں تین سیاحوں کے سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی پہنچی مدد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th December 2018, 11:17 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 15/ڈسمبر (ایس او نیوز) ہاسن سے سیر و تفریح کے لئے پہنچے تین سیاحوں کو لائف گارڈ کے اراکین نے اُس وقت بچالیا، جب وہ مرڈیشور کے بحرعرب  سمندر میں تیرنے کے دوران غوطے کھاتے ہوئے غرق ہونے کے قریب تھے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  تینوں دوست اپنے دیگر چار دوستوں کے ساتھ تین دن کے سیاحتی دورہ پر بھٹکل پہنچے تھے اور مرڈیشور سمندر میں تیررہے تھے کہ اچانک   ایک بڑی موج تینوں کو اپنے ساتھ بہالے گئی، تینوں  گہرے پانی میں پہنچ کر غوطے کھانے لگے اور مدد کے لئے پکارنے لگے، ساحل پر موجود لائف گارڈ کے اہلکاروں کی جب ان پر نظر پڑی تو  فوری ان کی مدد کو پہنچ گئے اور تینوں کو بحفاظت کنارے تک لانے میں کامیاب ہوگئے۔تینوں کی شناخت  پرجول سریش (17)، پرجول شیونا (16) اور  اُلاس شری نواس (16) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس میں سے ایک پی یوسی اور دیگر دو میٹرک کے طالب العلم ہیں۔ تینوں کا تعلق ضلع ہاسن کے  ہوسکوٹا ہالور سے ہے۔ یہ لوگ جمعرات کو ہاسن سے سیاحت کے لئے نکلے تھے جگکہ  جمعہ شام  کو مرڈیشور سمندر میں تیرنے کے دوران یہ واردات پیش آئی۔

لائف گارڈ کے اہلکار شیکھر دیواڑیگا اور ششی دھر نائک نے بتایا کہ تینوں گہرے سمندر میں چلے گئے تھے، مگر بھگوان کا شکر ہے کہ ہم انہیں بچالانے میں کامیاب ہوگئے۔

تینوں کو مرڈیشور پولس کے حوالے کیا گیا اور پولس نے  ضروری ہدایات اور وارننگ کے بعد کہ وہ دوبارہ مرڈیشور سمندر میں تیرنے کے لئے نہیں اُتریں گے، گھر جانے کی اجازت دی۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔