گدگ میں معروف کنڑا اداکار ایش کا کٹ آوٹ لگاتے وقت بجلی کا شاک لگنے سے 3 نوجوان ہلاک - 3 شدید زخمی - حکومت کی طرف سے معاوضہ کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 9th January 2024, 12:52 PM | ریاستی خبریں |

گدگ 9 / جنوری (ایس او نیوز) کنڑا فلم اداکار ایش کے برتھ ڈے پر ایک بہت بڑا کٹ آوٹ آویزاں کرنے کے موقع پر حادثاتی طور پر بجلی کا شاک لگنے سے تین نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ مزید تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔ 

    گدگ ضلع لکشمیشور تعلقہ کے سورنگی گاوں میں پیش آئے اس المناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ہنومنتا (21 سال)، مرلی (20 سال)  اور نوین (21 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سورنگی گاوں کے کچھ نوجوانوں نے فلم اداکار ایش کے جنم دن پر مبارکبادی کا پیغام دینے کے لئے لوہے کی سلاخوں والے فریم کے ساتھ 25 فٹ کا ایک کٹ آوٹ تیار کروایا تھا جس کی تنصیب کے دوران ہائی ٹینشن کیبل بینر سے چھو گئی اور تین نوجوان موقع پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ تین زخمی نوجوانوں کو جنرل سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے ۔ 

    وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ریاستی حکومت نے اس حادثے میں مرنے والے نوجوانوں کے خاندان والوں کو فی کس 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپے معاوضہ  دے گی۔

    فلم اداکار ایش نے خصوصی طیارے کے ذریعے گوا سے ہوتے ہوئے ہبلی پہنچ کر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے لئے سورنگی گاوں تک سفر کیا ۔ اس موقع پر ایش نے متاثرہ افراد سے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کا وعدہ کیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...