منگلورو میں پیش آئی کار کا شیشہ توڑ کر 15لاکھ روپے اڑالے جانے کی واردات

Source: S.O. News Service | Published on 13th December 2019, 11:12 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو13/دسمبر(ایس او نیوز) شہر کے چیلمبی میں لیڈی ہل کے پاس پارک کی گئی کار کا شیشہ توڑ کر 15لاکھ روپے نقد رقم اڑا لے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اپنے رشتے دار کے یہاں شادی کی تقریب کے سلسلے میں ساؤتھ انڈین بینک چیلمبی شاخ سے سونے کے زیورات نکالنے کی غرض سے ایک خاتون 20لاکھ روپے نقد لے کر مذکورہ مقام پر پہنچی تھی۔ اس نے یہ رقم بھی اپنے ایک دوسرے رشتے دار سے قرض لی تھی۔خاتون اور اس کے دوست پانچ لاکھ روپے نقد لے کر ساؤتھ انڈین بینک کے اندر چلے گئے۔ بقیہ پندر ہ لاکھ روپے کار کے اندر ہی رکھ چھوڑے تھے۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جب وہ خاتون اور اس کے ساتھی بینک کے اندر داخل ہوگئے تو موٹر بائک پر سوار ہوکر دو لوگ آئے اور انہوں نے کار کے قریب پہنچ کر کوئی کیمیکل استعمال کرتے ہوئے کار کی کھڑکی کا شیشہ توڑ ڈالا۔پھر کار میں رکھی ہوئی بیگ اٹھا کروہاں سے فرار ہوگئے۔پتہ چلا ہے کہ ان دونوں میں سے ایک نے سر پر ہیلمیٹ نہیں پہنا تھا۔

پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیااور کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔