ملک کو ’پرچارمنتری‘ نہیں، ’پردھان منتری‘ چاہیے: اکھلیش یادو

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 24th April 2019, 8:45 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہردوئی/اتر پردیش: 24 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) ایس پی صدر اکھلیش یادو نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر’سوچھ بھارت یوجنا ‘ کے لیے بے شمار دولت جمع کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بدھ کو کہا کہ ملک کو رپرچار منتری نہیں، بلکہ پردھان منتری چاہیے۔اکھلیش نے یہاں ایک انتخابی جلسے میں کہاکہ بی جے پی والوں نے جھاڑو لگانے کے لیے نہ جانے کتنی رقم جمع ہے۔آپ کو یاد ہے کہ نہیں، شروع میں وہ سب جھاڑو لیے گھوم رہے تھے۔ملک کے وزیر اعظم بھی جھاڑولیے ہوئے۔اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بھی جھاڑو لئے ہوئے۔بتائیے کوڑا ختم ہوا کیا؟ کہاں ہے کوڑا؟ کوڑا بی جے پی کے دماغ میں ہے۔ان کی بات ٹوائلٹ سے ہی شروع ہوتی ہے اور ٹوائلٹ پر ہی ختم ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کہتے ہیں کہ اتحاد ملک کو مضبوط وزیر اعظم نہیں دے سکتا۔ہم اعتماد دلانا چاہتے ہیں کہ جب جب ضرورت پڑی ہے، ملک کو اتحاد نے مضبوط اور شاندار وزیراعظم دیئے ہیں۔ہمیں پرچار منتری نہیں پردھان منتری چاہئے۔ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں سرحدیں غیر محفوظ رہی ہیں۔ایک کے بدلے دشمن فوجیوں کے 10 سر لانے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آنے والے مودی نے سرحد پر سب سے زیادہ جوانوں کو شہید کروا دیا۔ بی جے پی دعوے کر رہی ہے کہ اس کی وجہ سے سرحدیں محفوظ ہیں مگر سرحدیں اگر محفوظ ہیں تو وہ صرف ہمارے جوانوں کی وجہ سے، بی جے پی کی وجہ سے نہیں۔اکھلیش نے کانگریس اور بی جے پی دونوں کو ہی گھیرتے ہوئے کہاکہ ایک پارٹی کہہ رہی ہے کہ پالیسی کمیشن خراب ہے۔دوسری پارٹی کہہ رہی ہے کہ پالیسی کمیشن خراب ہے۔ہم کہتے ہیں کہ لوگوں کو پڑھا دو، لکھا دو، انہیں لوہیا آواس دے دو، غریب اپنے گھر میں ٹوائلٹ خود ہی بنا لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایس پی۔بی ایس پی۔آر ایل ڈی اتحاد ’مہاملاوٹ‘نہیں ہے بلکہ یہ ملک میں تبدیلی لانے کا کام کر رہا ہے۔یہ مہاگٹھ بندھن غریب کا ہے، گاؤں میں رہنے والوں کا ہے۔جنہیں احترام نہیں مل پایا اتنے سالوں سے، یہ ان کا اتحاد ہے۔جو ہمارے لوگ کھیت میں کام کر رہے ہیں۔پسینہ بہانے والے لوگ یہ ان لوگوں کا اتحاد ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...