انجمن حامی مسلمین کا نیا اقدام۔عمل میں آرہا ہے ’انجمن سینٹر آف ایکسلینس‘ کا قیام

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2020, 9:56 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 9/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل کے مشہور و معروف مرکزی تعلیمی ادارے نے طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لئے ایک نیا اقدام کرتے ہوئے ’انجمن سینٹر آف ایکسلینس‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انجمن کے صدر جناب قاضیا محمد مزّمل کی طرف سے جاری پریس نوٹ میں اس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تعلیمی سال 2020-21کے دوران اس مرکز کا قیام عمل میں آرہا ہے۔ طلباء کے اندر عمدہ تعلیمی لیاقت پیدا کرنے اورانہیں مستقبل کے تقاضوں پر پورا اترنے کے قابل بنانے کی غرض سے یہ سینٹر قائم کیا جارہا ہے جو اس علاقے میں اپنے طرز کا پہلا مرکز ہوگا۔ اوریہاں پر بھٹکل اور اطراف کے تمام طلبہ کواعلیٰ تعلیم اورعملی زندگی کے بڑے اہداف پورے کرنے کی ماہرانہ تربیت دی جائے گی۔اس کے لئے مختلف قلیل المدتی (شارٹ ٹرم) اور طویل المدتی (لانگ ٹرم)کورسس وضع کیے گئے ہیں اور ان کی تدریس و تربیت کے لئے بے حد تجربہ کار فنی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

انجمن سینٹر آف ایکسلینس میں پی یو سی طلبہ کے لئے NEET,JEE,KCETجیسے مسابقتی امتحانات میں شریک ہوکر کامیابی حاصل کرنے کے لئے خصوصی ٹریننگ دی جائے گی۔ جبکہ انجینئرنگ، سائنس، کامرس، آرٹس اور منیجمنٹ ایجوکیشن کے انڈر گریجویٹ طلبہ کے لئے ان کے میدان کی خصوصی مہارت اور ہنر مندی سکھائی جائے گی۔پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے لئے بھی ایک جداگانہ اور مخصوص تربیتی پروگرام ہوگا۔

انجمن سینٹر آف ایکسلینس میں ’اظہار خیال کی مہارت‘(کمیونی کیشن اسکلس)کی تربیت کے لئے بھی کورسس دستیاب رہیں گے جس سے طلبہ کوانٹرویوزکا سامنا کرنے اور بڑی کمپنیوں میں ملازمتیں اور عہدے حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

ایک زمانے سے ضلع شمالی کینرا میں سول سروس امتحانات کے لئے طلبہ کو خصوصی تربیت دینے والے مرکز کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی۔ اس مسئلے کو حل کرنے کی طرف بھی انجمن سینٹر آف ایکسلینس میں توجہ دی گئی ہے۔ اس طرز کی تربیت دینے والے مراکز سے اشتراک کے ساتھ انجمن کے مرکز میں آئی اے یس، آئی پی ایس کے علاوہ کے اے ایس اور کے پی ایس امتحانات کے لئے بھی طلبہ کو کوچنگ اور ٹریننگ دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...