جوئیڈا کے رام نگر میں وہاٹس ایپ اسٹیٹس سے حالات کشیدہ - کھلے عام معافی کے باوجود چار کوکیا گیا گرفتار، شام کو ضمانت پر ملی رہائی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th January 2024, 9:36 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل    24 / جنوری (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے جوئیڈا  تعلقہ کے رام نگر علاقے میں حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب چند مسلم نوجوانوں کے وہاٹس ایپ اسٹیٹس  کو لے کر   غیر مسلم  کارکنوں نے اعتراض جتاتے ہوئے الزام لگایا کہ  اسٹیٹس پر ہندووں کے جذبات کو مجروح کرنے والا پیغام عام کیا گیا ہے۔ منگل کو اس معاملے پر دونوں کمیونٹی کے ذمہ داران نے معافی تلافی کے بعدمعاملہ   رفع دفع کردیا تھا، مگر بدھ کو پتہ چلا  کہ پولس نے چار مسلم نوجوانوں کو مختلف دفعات کے تحت  منگل رات کو ہی گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدرمحمد  توفیق بیری   نے بدھ کی شام کو بتایا کہ  ایس ڈی پی آئی کی بیلگام اور اُترکنڑا لیگل ٹیم نے     چاروں نوجوانوں کو ضمانت پر رہاکرادیا ہے۔

    اطلاع کے  مطابق یہ معاملہ ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے پس منظر میں پیش آیا تھا جب  پیر کو رام نگر کے رام لنگیشور مندر میں خصوصی تقریب منائی گئی تھی ۔ اس دوران غیر مسلم   کارکنوں کا الزام ہے کہ  کچھ مسلم نوجوانوں کے وہاٹس ایپ پر ہندو مخالف اور جذبات مجروح کرنے والا پیغام  پوسٹ کیا گیا ہے۔ دوسرے دن یعنی منگل کو  اس کے خلاف ناراضگی جتانے کے لئے یہ  کارکنان رام لنگیشور مندر میں جمع ہوگئے اور مسلم تنظیموں کے قائدین سے رابطہ قائم کرکے اس معاملہ پر ان کا جواب طلب کیا ۔ 

    بتایا جاتا ہے کہ اس سے قبل کبھی اس شہر میں فرقہ وارانہ منافرت یا تناو کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا تھا اور یہاں پوری طرح فرقہ وارانہ امن اور ہم آہنگی کا ماحول تھا ۔ اب اچانک اس طرح کی صورت حال پیدا ہونے پر دونوں فرقوں کے لیڈروں نے اس مسئلہ کو پرامن طریقے پر حل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ جن نوجوانوں  پر  ہتک آمیز اسٹیٹس رکھنے کا الزام  تھا انہیں رام لنگیشور مندر کے احاطے میں طلب کرکے ان سے کھلے عام معافی منگوائی گئی اور اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہیں ہونے کا یقین دلانے کے بعد معاملہ رفع دفع کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ  ایک نوجوان  کا اسٹیٹس  متنازعہ تھا ، البتہ دیگر تین نوجوانوں نے  ذکرو اذکار اور بالخصوص اللہ اکبر جیسا اسٹیٹس رکھا تھا۔ ان سب کے باوجود  عام معافی  کے بعدمعاملہ ختم ہوگیا تھا، مگر بدھ صبح خبر ملی کہ پولس نے منگل رات کو ہی  چاروں مسلم نوجوانوں  کو گرفتار کرلیا ہے،  پھر ایس ڈی پی آئی کی لیگل ٹیم کی کوششوں سے بدھ شام کو  چاروں کو ضمانت پر رہائی دلائی گئی۔

بتاتے چلیں کہ جوئیڈا؛  ضلع اُترکنڑا  کا ایک تعلقہ ہے جو  ہلیال سے  قریب 35 کلو میٹر  اور کاروار سے قریب  80  کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ جوئیڈا بھٹکل سے قریب 200 کلو میٹر دور ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...

ڈانڈیلی میں والدین کے آپسی جھگڑے نے لی معذور بچے کی جان؛ کیا ماں نے ہی بچے کو کیا مگرمچھ کے حوالے ؟

  معذور بچے کو لے کر شوہر کے بار بار کے جھگڑے سے پریشان  خاتون نے اپنے ہی معصوم بچے کو   اُس ندی میں پھینک دیا جہاں مگرمچھوں کا بسیرا  ہے۔ واردات سنیچر  رات کو پیش آئی۔  پوری رات تلاشی کے بعد آج اتوار صبح بچے کی نعش ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد اتی کرم داروں کا مسئلہ حل کرنا اور کمٹہ میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال قائم کرنا میری اولین ترجیح؛ ڈاکٹر انجلی نمبالکر

اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ  کا سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ اتی کرم کا ہے، یہاں کے زیادہ ترعلاقے جنگلات سے گھرے ہوئے  ہیں اوربہت زیادہ لوگ جنگلاتی زمین کو اتی کرم کرکے رہنے پر مجبورہیں، یہاں کے لوگ اگر مجھے اپنا ووٹ دے کر پارلیمنٹ بھیجتے ہیں تو میری اولین ترجیح اس مسئلہ کو حل کرنا ...