بھٹکل میں موسلادھار بارش؛ شرالی سے الوے کوڈی کو جوڑنے والی عارضی سڑک پانی میں بہہ گئی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th June 2018, 6:58 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8/جون (ایس او نیوز) تعلقہ بھر میں کل جمعرات صبح سے جاری موسلادھار بارش آج شام تک مسلسل جاری ہے۔  ایک طرف  ندی نالے پانی سے بھر کر لبریز ہوگئے ہیں تو وہیں تعلقہ کے شرالی میں شرالی سے الوے کوڈی کو جوڑنے والی عارضی سڑک  کو بارش کے پانی نے بہادیا ہے، جس کے ساتھ ہی الوے کوڈی کی طرف جانے والوں کے لئے سخت دشوای پیش آرہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ رات قریب تین بجے  زبردست بارش کے نتیجے میں پوری سڑک پلّی نالے میں بہہ گئی، جس کے ساتھ ہی الوے کوڈی کا شرالی اور بھٹکل سے بری رابطہ ٹوٹ گیا۔

خیال رہے کہ شرالی کے  پلّی نالے پر واقع بریج بے حد خستہ حال ہونے کی وجہ سے قریب دو ماہ قبل اُس بریج کو نکال کر وہاں نئی بریج کا کام شروع کیا تھا، ایسے میں   عوام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنے کے لئے   عارضی طور پر ایک عارضی سڑک تعمیر کرکے دی گئی تھی اور ندی سے پانی کے اخراج کے لئے  بڑے بڑے پائپ بچھائے گئے تھے، مگر رات کو زبردست بارش سے ندی کے اندر بچھائے گئے موٹے پائپ کو ہی ندی کے تیز بہائو کی نظر ہوگئے ، اور پائپوں کو پانی اپنے ساتھ بہا لے گیا، جس کے ساتھ ہی پائپ  پوری سڑک زمین بوس ہوگئی۔

سڑک کا رابطہ ٹوٹتے ہی اب بھٹکل اور شرالی سے پلّی، تٹّی ہکّل، منہونڈا، کلسیکیری، الوے کوڈی اور سنبھاوی جیسے دیہات الگ تھلگ ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی  پی ڈبلیو کے اہلکار اور  شرالی پنچایت کے اہلکار سمیت بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک نے فوری جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا، جس کے بعد سڑک کی تعمیر کرنے والی کنٹریکٹ کمپنی  کے ذریعے ہی  عوام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لانے اور لے جانے کے لئے عارضی طور پر کشتی کا انتظام کیا گیا ہے۔ ساتھ ساتھ پرانے اور خستہ حال   پیدل بریج کو فوری طور پر درست کرکے چلنے  لائق بنایا گیا ہے۔

عارضی سڑک پانی میں بہہ جانے سے  سواریوں کو  اب بینگرے ،ماون کٹے کے راستے سے الوی کوڈا جانا ہوگا جو کافی لمبا راستہ ہے۔

مقامی لوگوں نے ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پلّی ہالّا  بریج کی پوری  سڑک پانی میں بہہ جانے سے عوام کے ساتھ ساتھ   اسکول اور کالج جانے والے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جو بریج کے اُس پار والے  درو دراز کے دیہاتوں سے بھٹکل کے اسکولوں اور کالجوں کے لئے جاتے ہیں۔

 

بھٹکل میں 75.4 ملی میٹر بارش:   7/جون سے آج 8/جون صبح آٹھ بجے  تک بھٹکل میں 75.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح بھٹکل تعلقہ میں اب تک ہوئی جملہ بارش 440.9 ملی میٹر  ریکارڈ کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال کے  مانسون کے مقابلے میں اس بار  8/ جون صبح آٹھ بجے تک 127.3 ملی میٹر بارش زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش کی  شروعات کےساتھ ہی بھٹکل میں  کھتی باڑی کا کام بھی شروع ہوگیا ہے اور کسان کھیتوں میں بیج بونے کی تیاری  میں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...