تمل ناڈو میں سی اے اے مخالف مظاہروں کے تعلق سے درج مقدمات کی مشروط واپسی کا اعلان
چنئی،20؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی)تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ای کے پلانی سوامی نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ سی اے اے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے تعلق سے ان تمام مقدموں کو واپس لیا جائے گا جن میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد نہیں کیے گیے ہیں -پلانی سوامی نے ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے مخالف مظاہرہ کرنے کے تعلق سے تقریباً 1500مقدمات درج ہیں، ان میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے اور تشدد برپا کرنے کے الزامات کے علاوہ جتنے بھی مقدمات درج ہے ان سبھی کو واپس لے لیا جائے گا-