بھٹکل میں تیر پورے جوش و خروش کے ساتھ کھینچا گیا؛ سینکڑوں لوگوں کی شرکت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th April 2019, 7:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13/اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل میں برادران وطن کا تہوار تیر پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور پورے امن کے ساتھ تیر کو  ہنومنتا مندر  سے کھینچ کر پھول بازار اور  مین روڈ  ہوتے ہوئے ماری کٹہ سے کار اسٹریٹ پر گھوم کر واپس ہنومنتا مندر لے جایا گیا۔ اس موقع پر سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور تہوار سے لطف اُٹھایا۔  تیر کو کھینچ کر لے جانے کے دوران  نوجوان ناچ  رہے تھے اور مختلف نعرے بھی لگارہے تھے۔

تہوار کو دیکھتے ہوئے حفاظتی انتظامات کے تحت بھٹکل میں پولس کا مناسب بندوبست کیا گیا تھا، جبکہ تیر کو کھینچنے کے دوران   ضلع اُترکنڑا کے ایس پی  ونائک پاٹل خود کاروار سے بھٹکل پہنچ کر  نگرانی کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ بھٹکل ڈی وائی ایس پی  ویلنٹائن ڈیسوزا، سرکل پولس انسپکٹر گنیش سمیت دیگر پولس حکام  تہوار کے موقع پر جائے وقوع پر موجود تھے۔

خیال رہے کہ ہمیشہ کی طرح  پہلے  ہنومنتا مندر کے ذمہ داران  عصر کی نماز سے قبل سلطان اسٹریٹ میں واقع  چرکن   کے گھر پہنچ کر تیر کھینچنے کی اجازت چاہی اور اُنہیں تحفتاً  پھل  پیش کیا۔ بعد میں   قریب ساڑھے پانچ بجے دیگر رسم و رواج کے بعد تیر کو کھینچا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔