سرسی کے سرکاری اسپتال میں کووڈ مریض کی مشتبہ موت پر اٹھے سوالات

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2021, 5:51 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :29؍اپریل(ایس اؤ نیوز) ایک   عمر رسیدہ شخص کی جب صحت خراب ہونے لگی تو علاج کےلئے سرسی کے  پنڈت سرکاری اسپتال میں داخل  کیا گیا تھا، لیکن چار گھنٹوں کے اندر ہی اس شخص کی موت واقع ہوگئی اور گھر والوں کو بتایا گیا کہ ان کی موت سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے ہوئی ہے، لیکن کیا واقعی ان کی موت سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے ہوئی یا موت کا کوئی  سبب ہے ، اس بات کو لے کر سوشیل میڈیا پر  عوام الناس سوالات اُٹھارہے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  68سالہ منجو دیاوا مڈیوال نامی عمر رسیدہ  شخص بدھ کی دوپہر 12بجے کے قریب بیمار ہوئے تو ان کا بیٹا نرسمہا منجو مڈیوال  انہیں اپنی بائک پر بٹھاکر سرسی کے سرکاری اسپتال  لے گیا۔ اسپتال کے عملہ  نےسرکاری ضوابط کے مطابق مریض کے داخلے سے پہلے کورونا ٹسٹ لیا  اور انہیں  اسپتال میں ایڈمٹ کرلیا گیا۔ جب کورونا ٹسٹ کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تو ڈاکٹر  نے انہیں فوری طور پر   کووڈ سنٹر میں داخل کرایا۔  بتایا گیا ہے کہ  اسپتال کے  عملے نے انہیں 1بجے کووڈ سنٹر میں  داخل کرایا تھا، لیکن دوپہر تین بجے  ان کی موت واقع ہوگئ۔

بتایا گیا ہے کہ  مہلوک منجو کے بیٹے نرسمہا کو  ڈاکٹروں کی طرف سے موت کی  جانکاری نہیں دی گئی تھی اسی لئے وہ ڈاکٹروں کی تصدیق کا انتظار کرنے لگا۔ قریب  4بجے ڈاکٹر چیتن  نے آکر  اُنہیں بتایا  کہ آپ کے والد  کی موت سانس پھولنے سے ہوئی  ہے۔اس لئے آپ اپنے والد کی  نعش لے جا سکتےہو۔  ڈاکٹر کی صلاح پر بیٹا نرسمہا  نے ایمبولنس میں اپنے والد کی نعش اور چار پی پی کٹ لے کر اپنے گاؤں بیلن ہلی  لوٹ گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ اسپتال سے نعش لے کر نکلتے وقت اسپتال کے  عملے نے انہیں  سخت تاکید  کی تھی کہ  نعش کو پہنائے گئے پی پی کٹ کو کسی حال میں بھی نہ کھولیں ۔ نعش کو جب  شمشان پہنچ کر  چتا پر  لُٹایا گیا    تو نعش کی  کٹ  کے اندر سے خون بہتا نظر آیا۔  خون بہتا دیکھ کر بیٹا اور لوگ نعش کی پی پی کٹ  کو کھول کر دیکھنے کا فیصلہ کیا ، مگر یہ دیکھ کر لوگوں  کی انکھیں پھٹی پھٹی کی رہ گئیں کہ   نعش کے سر پر گہرا زخم تھا اور وہیں سے خون بہہ رہا تھا۔

 لوگ سوال اُٹھارہے ہیں کہ   جس شخص کو کووڈ مریض کے طورپر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا آخر اس کے سرپر اتنا بڑا زخم کیسے لگا۔ 

اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض منجومڈیوال جب اسپتال میں داخل ہوا تھا تو اسے  ہیپرین نامی انجکشن دیاگیا تھا ۔ تب مریض منجو نے کہاکہ مجھے پیشاب  کے لئے جانا  ہے،  جس کے دوران مریض  چار قدم چلتے ہی گرگیا تھا جس کے نتیجے میں  سرپر شدید زخم لگا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق  ہیپرین نامی انجکشن دئیے جانے کی وجہ سے  خون فوری نہیں بہتا،  بلکہ دو گھنٹوں کے  بعد بہنا شروع ہوجاتاہے۔

کہا جارہا ہے کہ ڈاکٹروں  نے کہا ہے کہ نیچے گرنے کی  بات ہم نے گھروالوں کو نہیں بتائی، یہ ہماری غلطی ہے، ورنہ اسپتال کے ڈاکٹر ظالم نہیں ہیں کہ کسی کا یونہی سر پھوڑ دے۔  ڈاکٹروں کے مطابق  کووڈ سینٹر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں ، کیمروں کی مدد سے پورا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ اب اہم سوال یہ ہے کہ کیا ان کی موت کووڈ سے ہوئی  ہے یا  نیچے گرنے سے ہوئی   ہے؟

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔