سپریم کورٹ نے نئے الیکشن کمشنرز کی تقرری پر روک سے کیا انکار، لیکن نئے قانون کے جواز پر ہوگا غور!

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2024, 4:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) سپریم کورٹ نے آج دو نئے الیکشن کمشنرز کی تقرری پر روک لگانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا۔ یعنی عدالت عظمیٰ نے نئے الیکشن کمشنرز کی تقرری پر فوری روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی آئینی بنچ نے سنایا ہے۔ حالانکہ بنچ نے یہ بھی کہا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (تقرری، سروس و دفتری شرائط) ایکٹ 2023 کے جواز کو چیلنج دینے والی اہم عرضیوں پر غور کرے گی۔

نئے الیکشن کمشنرز کی تقرری پر روک لگانے سے متعلق داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ (عرضی) تقرری پانے والے الیکشن کمشنرز کی اہلیت پر سوال نہیں اٹھا رہا ہے، بلکہ اس عمل پر سوال اٹھا رہا ہے جس کے تحت یہ تقرری ہوئی ہے۔ بعد ازاں نئے قانون کو چیلنج دینے والی عرضیوں پر بنچ نے کہا کہ اس وقت ہم قانون پر روک نہیں لگا سکتے ہیں۔ اس سے بدانتظامی اور غیر یقینی والی حالت پیدا ہوگی۔ ہم عبوری حکم کے ذریعہ اس پر روک نہیں لگا سکتے۔ نئے الیکشن کمشنرز پر کوئی الزام بھی نہیں ہے۔

آج ہوئی سماعت کے دوران بنچ نے دو نئے الیکشن کمشنرز کی تقرری کے لیے اختیار کیے گئے طریقہ کار پر مرکزی حکومت سے سوال کیا۔ عدالت نے سلیکشن کمیٹی کو مزید وقت دیے جانے کی بات کہی۔ اس پر بنچ نے کہا کہ الیکشن کمشنرز کی تقرری کے لیے بنی کمیٹی کو مناسب وقت دیا جانا چاہیے تھا۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ اس کی آئینی بنچ کے 2023 کے فیصلے میں کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ الیکشن کمشنرز کی تقرری والی سلیکشن کمیٹی میں عدلہی سے ایک رکن ہونا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی پھر زخمی، ہیلی کاپٹر میں چڑھتے وقت لڑکھڑا کر گر گئیں

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر زخمی ہوگئی ہیں۔ ممتا بنرجی کو یہ چوٹ درگاپور میں ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے دوران لگی۔ وہ ہیلی کاپٹر سے درگاپور سے آسنسول جا رہی تھیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بعد میں انہیں وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے اٹھایا۔ تاہم انہیں ...

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

   کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی  منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی  یقینی  شکست دیکھ کر مسٹر مودی  نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا  ہے-

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے:الکا لامبا

قومی مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس نے گزشتہ 10 سالوں سے ملک میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا ماحول بنا رکھا ہے، اس بار اس کی کوئی لہر نہیں ہے اور اس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے۔

بی جے پی ملازمت چھیننے والی پارٹی ہے، 26ہزار ٹیچروں کو بے روزگار کردیا : ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی ’ملازمت کھانے والی‘ پارٹی ہے۔ اس نے تقریباً 26ہزار اساتذہ کا ذریعہ معاش چھیننے کی سازش کی ہے۔ اس سازش کے  لئے ریاستی عوام  بی ...

آئین اور ریزرویشن کی حفاظت کے لیے کانگریس چٹان بن کر بی جے پی کی راہ میں کھڑی ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں لگاتار دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار ہوئی تو آئین کو بدلنے کی کوششیں شروع ہو جائیں گی۔ آج اس تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی لیڈروں اور نریندر مودی ...

’میں ان کو ٹکڑوں میں گھر لائی تھی‘، گجرات میں والد راجیو گاندھی کا تذکرہ کر پی ایم مودی پر حملہ آور ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز گجرات کا دورہ کیا جہاں ولساڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی پر زوردار انداز میں حملہ آور ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اب تک کئی وزرائے اعظم کو دیکھ چکی ہیں، وہ عوام کے سامنے جھوٹ نہیں بولتے تھے، لیکن موجودہ وزیر اعظم ...