’میں ان کو ٹکڑوں میں گھر لائی تھی‘، گجرات میں والد راجیو گاندھی کا تذکرہ کر پی ایم مودی پر حملہ آور ہوئیں پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2024, 10:37 AM | ملکی خبریں |

احمد آباد، 28/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز گجرات کا دورہ کیا جہاں ولساڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی پر زوردار انداز میں حملہ آور ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اب تک کئی وزرائے اعظم کو دیکھ چکی ہیں، وہ عوام کے سامنے جھوٹ نہیں بولتے تھے، لیکن موجودہ وزیر اعظم جھوٹے بیانات دینے میں ماہر ہیں۔ پرینکا گاندھی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ برسراقتدار طبقہ (بی جے پی) کی اعلیٰ قیادت بھلے ہی ابھی اس بات (آئین میں تبدیلی) سے انکار کرنے کا دِکھاوا کر رہا ہو، لیکن اگر پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئی تو وہ آئین بدل دے گی اور عوام کو ان کے حقوق سے محروم کر دے گی۔

پی ایم مودی کی آبائی ریاست گجرات کے ولساڈ واقع دھرم پور گاؤں میں ’نیائے سنکلپ ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے اپنے والد راجیو گاندھی کی شہادت کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے پی ایم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے کئی وزرائے اعظم دیکھے ہیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ وہ صرف میرے کنبہ کے رکن تھے۔ اندرا گاندھی تھیں جو ملک کے لیے قربان ہو گئیں، شہید ہو گئیں۔ راجیو گاندھی جی بھی تھے، میں ان کو ٹکڑوں میں گھر لائی۔ شہید ہو گئے اس ملک کے لیے۔ منموہن سنگھ جی بھی تھے جو اس ملک میں انقلاب لائے... کانگریس پارٹی سے نہ دیکھیں تو (اٹل بہاری) واجپئی جی بھی تھے جو کم از کم مہذب انسان تھے۔ میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ یہ (نریندر مودی) ملک کے پہلے وزیر اعظم ہوں گے جو آپ کے سامنے اس طرح سے جھوٹ بولتے ہیں۔‘‘

پرینکا گاندھی دھرم پور گاؤں میں ایس ٹی (درج فہرست قبائل)-ریزرو ولساڈ لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار اننت پٹیل کی حمایت میں انتخابی تشہیر کے مقصد سے یہاں آئی تھیں۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی لیڈران اور امیدوار کہہ رہے ہیں کہ وہ آئین بدل دیں گے، لیکن وزیر اعظم مودی اس سے انکار کر رہے ہیں۔ یہ ان کی پالیسی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’شروع میں وہ اس سے ہمیشہ انکار کریں گے جو وہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وہ اسے نافذ کریں گے۔ وہ عوام کو کمزور کرنے اور انھیں ہمارے آئین میں دیے گئے حقوق سے محروم کرنے کے لیے آئین کو بدلنا چاہتے ہیں۔‘‘

پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرینکا گاندھی کہتی ہیں کہ انتخاب کے دوران وہ ’سپرمین‘ کی طرح اسٹیج پر آتے ہیں، لیکن آپ کو انھیں ’مہنگائی مین‘ کی شکل میں یاد رکھنا چاہیے۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’بی جے پی لیڈران وزیر اعظم کو طاقتور لیڈر کی شکل میں پیش کرتے ہیں اور (روس-یوکرین جنگ کے ضمن میں) کہتے ہیں کہ وہ چٹکی بجا کر لڑائی رکوا دیتے ہیں۔ تو پھر وہ غریبی کو بھی ایسے ہی کیوں نہیں دور کر پا رہے؟‘‘

اس دوران پرینکا گاندھی نے اس مرتبہ مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اقتدار میں آئی تو وہ شہری علاقوں میں 100 دن کے کام کی گارنٹی کے لیے منریگا جیسی روزگار گارنٹی اسکیم لائے گی۔ واضح رہے کہ گجرات کی سبھی 26 لوک سبھا سیٹوں پر تیسرے مرحلہ کے تحت 7 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بی جے پی نے 2014 اور 2019 کے عام انتخابات میں ریاست کی سبھی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ سے ملی راحت کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ تہاڑ جیل سے آئے باہر؛ ای ڈی کو کرنا پڑا سخت ہزیمت کا سامنا؛ صدی کے بدترین ڈکٹیٹرشپ سے مقابلہ کرنے پر کجریوال نے دیا زور

دہلی کے وزیراعلیٰ  اروند کیجریوال کو جمعہ کی شام دہلی کی تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا - مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے سے منسلک بدعنوانی کے الزام میں جیل میں بند رہنے کے 50 دن بعد اور سپریم کورٹ کی جانب سے یکم جون تک ضمانت دینے کے چند گھنٹوں بعد۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما کی رہائی کا مطلب ہے ...

نریندر دابھولکر قتل معاملہ: پونے کی عدالت نے دو قصورواروں کو سنائی عمر قید کی سزا، کلیدی ملزم سمیت 3 ملزمان بری

مہاراشٹر کے شہر پونے کی ایک خصوصی عدالت نے توہم پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے ڈاکٹر نریندر دابھولکر کے قتل کیس میں 13 سال بعد اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ اس سازش کے کلیدی ملزم ڈاکٹر وریندر تاوڑے اور دو دیگر ملزمان سنجیو پونالیکر اور وکرم بھاوے کو ثبوتوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے بری کر ...

دہلی میں آندھی طوفان سے تباہی، سینکڑوں درخت اکھڑ گئے، 2 افراد ہلاک، 23 زخمی

 ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے شہروں میں گزشتہ رات لوگوں کو دھول بھرے طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔ اس سے ایک طرف دہلی کے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی، وہیں دوسری طرف عمارتیں اور درخت گرنے کے واقعات بھی سامنے ...

جو زیادہ ڈراتا دھمکاتا ہے، وہ سب سے بڑا بزدل ہوتا ہے، امیٹھی میں پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی پر کیا زوردار حملہ

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 10 مئی کو امیٹھی کے مختلف علاقوں میں انتخابی تشہیر کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ اس دوران انھوں نے لگاتار پی ایم مودی اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک تقریب میں تو انھوں نے پی ایم مودی کو بالواسطہ انداز میں یہاں تک کہہ دیا کہ ...

ووٹنگ فیصد کے حتمی اعداد و شمار جاری کیے جانے میں تاخیر سے فکرمند انڈیا اتحاد نے الیکشن کمیشن سے کی ملاقات

 انڈیا اتحاد کے نمائندہ وفد نے آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کر شروعاتی دو مراحل کے ووٹنگ فیصد سے متعلق اپنی فکر مندی کا اظہار کیا۔ دراصل لوک سبھا انتخاب کے شروعاتی دو مراحل میں ووٹنگ فیصد کے حتمی اعداد و شمار بہت تاخیر سے جاری کیے گئے تھے اور ابتدائی اعداد و شمار و حتمی اعداد و ...

میں کسی بھی پلیٹ فارم پر پی ایم مودی سے بحث کے لیے تیار، راہل گاندھی نے ججوں کی دعوت قبول کی

سپریم کورٹ کے سابق جج مدن بی لوکر،  دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اجیت پی شاہ اور دی ہندو کے سابق ایڈیٹر ان چیف این رام کی طرف سے دی گئی دعوت کو راہل گاندھی نے قبول کر لیا ہے۔ تینوں شخصیات نے گزشتہ روز راہل گاندھی اور نریندر مودی کو کھلی بحث سے متعلق دعوت نامہ بھیجا تھا۔