ہماچل پردیش: کانگریس کے باغی اراکین اسمبلی کو لگا ’سپریم‘ جھٹکا، عدالت عظمیٰ کا اسپیکر کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار

Source: S.O. News Service | Published on 19th March 2024, 10:56 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) راجیہ سبھا الیکشن میں کراس ووٹنگ کرنے والے کانگریس کے باغی اراکین اسمبلی کو آج اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بھی نے ہماچل پردیش اسمبلی اسپیکر کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ اسی کے ساتھ عدالت عظمیٰ نے انہیں ووٹ دینے اور اسمبلی کی کارروائی میں شریک ہونے کی بھی اجازت نہیں دی۔ اسپیکر نے ان باغی اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف یہ لوگ سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔

ہماچل پردیش اسمبلی کے اسپیکر کلدیپ سنگھ پٹھانیا نے کانگریس کے 6 اراکین اسمبلی کو اینٹی ڈیفکشن لا کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔ 27 فروری کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں ان نااہل ممبران اسمبلی نے پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بی جے پی امیدوار کے حق میں ووٹ دیے تھے۔ اسپیکر نے جن اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیا تھا ان میں سدھیر شرما (دھرم شالہ)، روی ٹھاکر (لاہول اسپتی)، راجندر رانا (سجان پور)، اندر دت لکھن پال (برسار)، چیتنیہ شرما (گاگریت) اور دیویندر کمار (کٹلیہار) شامل ہیں۔

ان باغی اراکین اسمبلی کے پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراس ووٹنگ کرنے کی وجہ سے ہماچل اسمبلی میں 40 ایم ایل اے والی کانگریس کو 25 سیٹوں والی بی جے پی کے سامنے راجیہ سبھا سیٹ ہارنی پڑی تھی۔ اس کے بعد قانون سازی امور کے وزیر ہرش وردھن چوہان نے باغی ایم ایل اے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اسپیکر کے ذریعے نااہل قرار دیے جانے کے بعد ان باغی اراکین اسمبلی نے اسپیکر کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جہاں انہیں مایوسی ہوئی۔ اب ان کی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے جس میں ان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی ان باغی اراکین اسمبلی کی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا بی جے پی ان سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرتی ہے یا اپنی بنیادی پارٹی سے بغاوت کرنے والوں کو ہی موقع دیتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی پھر زخمی، ہیلی کاپٹر میں چڑھتے وقت لڑکھڑا کر گر گئیں

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر زخمی ہوگئی ہیں۔ ممتا بنرجی کو یہ چوٹ درگاپور میں ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے دوران لگی۔ وہ ہیلی کاپٹر سے درگاپور سے آسنسول جا رہی تھیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بعد میں انہیں وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے اٹھایا۔ تاہم انہیں ...

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

   کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی  منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی  یقینی  شکست دیکھ کر مسٹر مودی  نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا  ہے-

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے:الکا لامبا

قومی مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس نے گزشتہ 10 سالوں سے ملک میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا ماحول بنا رکھا ہے، اس بار اس کی کوئی لہر نہیں ہے اور اس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے۔

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بی جے پی ملازمت چھیننے والی پارٹی ہے، 26ہزار ٹیچروں کو بے روزگار کردیا : ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی ’ملازمت کھانے والی‘ پارٹی ہے۔ اس نے تقریباً 26ہزار اساتذہ کا ذریعہ معاش چھیننے کی سازش کی ہے۔ اس سازش کے  لئے ریاستی عوام  بی ...

آئین اور ریزرویشن کی حفاظت کے لیے کانگریس چٹان بن کر بی جے پی کی راہ میں کھڑی ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں لگاتار دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار ہوئی تو آئین کو بدلنے کی کوششیں شروع ہو جائیں گی۔ آج اس تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی لیڈروں اور نریندر مودی ...