بھٹکل کپڑا بینک کی خدمات قابل ستائش : حکومت اس طرح کے بینک دیگر مقامات پر بھی قائم کرے : ماحولیاتی تحفظ کمیٹی ممبر آل میترا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd January 2020, 8:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23؍جنوری(ایس اؤ نیوز)بھٹکل کے عثمانیہ کالونی میں واقع ’’کپڑا بینک ‘‘ کا دورہ کرتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کمیٹی کی ممبر وکیل آل میتر ا نے کپڑا بینک کی طرف سے دی جارہی خدمات کی تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کےبعد کہاکہ ہم حکومت سے سفارش کریں گے کہ اس طرح کے کپڑا بینک ملک کے دیگر شہروں میں بھی قائم کریں۔

دراصل ماحولیاتی تحفظ میں ہورہے سدھا ر کا جائزہ لینے بھٹکل پہنچیں آل میترا کو کپڑا بینک کے متعلق جانکاری ملی تو انہوں نے  اس کو دیکھنے کی خواہش کی۔ کپڑا بینک پہنچنے کے بعد وہاں کے ذمہ دار ابوطلحہ نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر کے مختلف مقامات کو سماوی حادثات کے موقع پر اور ضرورت مندوں کو بھیجا جاتاہے۔ انہوں نے کس طرح پرانے کپڑوں کی تیاری کی جاتی ہے اس کی تفصیلات بھی بتائیں۔ کپڑا بینک کی طرف سے دی جارہی خدمات سے متاثر ہوئی آل میترا نے کہاکہ جہاں اس طریقے سے غریبوں کے تن ڈھانکے جاتےہیں ان کی عزت بچائی جاتی ہے وہیں اس سے ماحولیات کو بھی کافی فائدہ پہنچتا ہے یعنی کپڑوں کا کچرا نہیں ہوتا۔ انہوں نے بینک کے ذمہ داروں کو صلاح  دی کہ جو کپڑے پھٹے ہوئے ہوتےہیں انہیں تھیلی بناکر استعمال کریں اور اسی تھیلی میں کپڑے دینے کی بات کہی۔ اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں حکومت کو دئیے جانےو الی سفارشات میں بھٹکل کپڑا بینک کا تذکرہ کرتےہوئے حکومت کو صلاح دونگی کہ وہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی اس طرح کے بینک قائم کرتے ہوئے غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں اور ماحولیات کا تحفظ کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔