بنٹوال: شوہر کی موت سے رنجیدہ خاتون نے اپنی 2جوان بچوں اور پالتو کتے کے ساتھ کرلی ندی میں کود کر خود کشی

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2019, 12:34 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال30/ستمبر (ایس او نیوز) اپنے شوہر کی موت سے غمزدہ ایک خاتون نے اپنی دو جوان بچوں اور ایک پالتو کتے کے ساتھ پانے منگلورو کے پاس پُل پر سے نیتراوتی ندی میں کود کرخود کشی کرلی۔

 بتایا جاتا ہے کہ میسورو پی ایس نگرکے رہنے والے خاندان کی کویتا مندنّا(55سال)،اس کے فرزند کوشک مندنّا(30سال)اور بیٹی کلپیتا مندنّا (20 سال)نے سنیچر کی شام کو پانے منگلورو پُل کے پاس کار کے ذریعے پہنچ کر یہ انتہائی قدم اس لئے اٹھایا تھاکیونکہ گھر کے سربراہ مندنّا کی موت کی وجہ سے یہ لوگ بے کسی کا شکار ہوگئے تھے۔ 

اپنے پالتو کتے کے ساتھ تین لوگوں کو ندی میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھ کر ایک آٹو رکشہ والے نے بنٹوال پولیس کو اطلاع دی، جبکہ مقامی لوگوں نے فوری طور پر ندی میں چھلانگ لگاکر انہیں بچانے کی کوشش کی۔ تھوڑی ہی دیر میں کویتا کو ندی سے برآمد کرلیا اس وقت اس کا پالتو کتا اس سے بری طرح چمٹا ہوا تھا۔ کتا تو زندہ بچ گیالیکن اسپتال پہنچانے تک کویتا نے دم توڑ دیا۔ پولیس،فائر بریگیڈعملہ اور غوطہ خوروں کی ٹیم نے بقیہ دو بچوں کی تلاش جاری رکھی مگر دیر رات تک کوئی نتیجہ بر آمد نہ ہونے پر دوسرے دن اتوار کی صبح پھر سے تلاش شروع کی گئی۔ اس دوران کلپیتا کی لاش برآمد ہوئی جبکہ کوشک کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چلا ہے۔

 کویتااور مندنا کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ کشن مندنّا کی آخری رسومات سے قبل ہی یہ تینوں اپنے گھر سے روانہ ہوگئے تھے اور پانے منگلورو پہنچ کر خود کشی کرلی تھی۔ اس کی اصل وجوہات کے بارے میں خود خاندان والے بھی لاعلمی ظاہر کررہے ہیں۔ یہ پتہ چلاہے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے ان تینوں نے کشن مندنا کی لاش کے قریب ایک تحریر چھوڑی ہے، جس پر ”آپ کی یاد آتی ہے“ درج ہے، مزید اس میں کیا کچھ لکھا ہوا ہے اس تعلق سے پولیس یا گھر والوں نے تفصیل نہیں بتائی ہے۔کویتا گھریلو خاتون تھیں جبکہ اس کے بچوں نے انجینئرنگ میں گریجویشن کیا تھا۔پولیس ان تینوں کی خود کشی کے ساتھ ساتھ کشن مندنّا کی موت کے تعلق سے بھی تحقیقات کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔