بھٹکل کے نوجوان کا دبئی میں فرنیچرسمیت دیگر لوازمات کا شاندار شوروم؛ ڈیلیوری فری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th December 2023, 9:44 PM | خلیجی خبریں |

دبئی 20 ڈسمبر(ایس او نیوز) بھٹکل کےاعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان دبئی اوردیگرشہروں میں ایک طرف اپنے والدین کے کاروبار کو آگے بڑھانے ہوئے اُن کا ساتھ دے رہے ہیں تو بعض نوجوان اپنے گھروالوں کی نگرانی اوراُن کے نقش قدم پرچلتے ہوئے نیا کاروبارشروع کرکے دیگر لوگوں کے لئے بھی نئے روزگارکے مواقع فراہم کررہے ہیں ان ہی میں ایک محمد صائم دامودی بھی ہیں، جنہوں نے دبئی کے ابوھیل میں Navodesk کے نام سے فرنیچرکا شاندار شوروم قائم کیا ہے جہاں دفاتر اور گھروں میں استعمال ہونے والی مختلف اقسام کی پہیوں والی کرسیاں، ٹیبل، کمپوٹر ٹیبل، ایل شیپ ڈیسک، مونیٹر آرمس اور دیگر بہت ساری لوازمات بالکل مناسب داموں پر دستیاب ہیں۔

محمد صائم جنہوں نے دبئی میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بینگلور سے بزنس مینجمنٹ کی ڈگری لی تھی، اپنے والد جناب محمد سالم دامودی اور چچا جناب محمد سلمان دامودی کی نگرانی میں ابوھیل میں فرنیچر کے اس کاروبار کو قریب تین سالوں سے کامیابی سے چلارہے ہیں۔ ابوھیل میٹرو اسٹیشن کے بالکل قریب اس شوروم میں گاہکوں کی آسانی کےلئے کرسیاں اورٹیبل وغیرہ خریدنے پرفری ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

فرنیچر کے اس شوروم کے افتتاح کے بعد دبئی ٘میں مقیم کافی انڈین لوگ بالخصوص کرناٹک کےعوام اپنے گھروں اور دفاتر کے لئے فرنیچرزیادہ تر اسی شوروم سے حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنے وطنی بھائی کے کاروبار کو استحکام دینے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔ دبئی کے کافی مقامی لوگ بھی یہیں سے فرنیچر خریدنے پراطمینان پاتے ہیں۔

شوروم کے تعلق سے مزید جانکاری حاصل کرنے کے لئے شام سات بجے سے پہلے پہلے سیدھے شوروم کا رُخ کرسکتے ہیں، ویب سائٹ https://navodesk.com پرضروری معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں یا موبائل نمبر: 0552020013  پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔