مینگلور کے کسبا بینگرے سرکاری اسکول سے ٹیچروں کے تبادلے پر طلبہ کا احتجاج؛ ایک ٹیچر کو 549طلبہ کو  پڑھانے کی ذمہ داری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th October 2019, 6:26 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو16/اکتوبر(ایس او نیوز) کسبا بینگرے میں واقع سرکاری ہائر پرائمری اسکول کے ٹیچروں کو لازمی طور پر ٹرانسفر کیے جانے کے خلاف طلبہ نے اپنی جماعتوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے باہر نکل کر احتجاج کیااور محکمہ تعلیمات کے افسران موقع پر پہنچنے تک احتجاج جاری رکھنے کی ضد پر اڑ گئے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق اس اسکول میں 11اساتذہ تھے جن میں سے ایک خاتون ٹیچر حال ہی  میں ریٹائر ہوگئیں۔ بقیہ پانچ مستقل ٹیچروں کو لازمی طور پر ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔ان خالی نشستوں کے لئے دوسرے اساتذہ کا تقرر بھی نہیں کیا گیا ہے۔ کل جب دسہرے کی چھٹیوں کے بعد اسکول دوبارہ کھلا تو طلبہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کے اسکول میں ٹیچر موجود نہیں ہیں۔ اس سے ناراض ہوکر طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا۔اس  احتجاج میں اسکول بیٹرمنٹ کمیٹی اور ڈی وائی ایف آئی کے ذمہ داران بھی شامل ہوگئے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی وائی ایف وائی کے ضلع صدر بی کے امتیاز نے بتایا کہ اسکول میں ایل کے جی سے ساتویں جماعت تک جملہ 549 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔یہاں کے مستقل ٹیچروں کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔اس سے طلبہ کو پڑھانے والا کوئی بھی نہیں ہے۔ اسکول کی عبوری ہیڈمیسٹریس کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیمات کی طرف سے صرف ۳ مہمان ٹیچروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ان میں سے بھی دوٹیچرابھی یہاں نہیں پہنچے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ صرف ایک ٹیچر 549طلبہ کو  پڑھانے کی ذمہ داری کس طرح اداکرسکتا ہے۔
    

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔