ہوناور 24/ نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے منکی پولس تھانہ حدود کے آننت واڑی ریلوے پٹری پر سر رکھ کر ایک طالب علم نے خودکشی کرلی جس کی شناخت وشال گوڈا (17) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ہوناور ایس ڈی ایم کالج میں پی یوسی اول طالب علم وشال نے کیوں خودکشی کی، اس تعلق سے معلومات نہیں مل سکی ہے۔
کھیتی باڑی کرکے گذارہ کرنے والے وشال کے والد اپنے بیٹے کو اعلیٰ تعلیم دلانے کی فراق میں تھے، وشال کے اس اقدام سے گھروالے سکتے میں آگئے ہیں کہ اس نے بالاخر کس بات سے پریشان ہوکر خودکشی کی ۔
ٹرین کی زد میں وشال کے جسم کے چیتھڑے اُڑ گئے تھے، سر ایک طرف الگ ہوکر پٹری سے باہر گرا ہوا پایا گیا تو جسم کے دوسرے حصے پٹری کے درمیان پائے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی منکی پولس جائے وقوع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو سرکاری اسپتال پہنچایا۔